BR100 Increased By (0.02%)
BR30 Decreased By (-0.02%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.14%)
BAFL 59.82 Increased By ▲ 0.11 (0.18%)
BIPL 24.42 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.35 Increased By ▲ 0.12 (0.38%)
CNERGY 11.83 Increased By ▲ 0.24 (2.07%)
DFML 15.85 Increased By ▲ 0.12 (0.76%)
DGKC 204.00 Decreased By ▼ -2.37 (-1.15%)
FABL 96.09 Increased By ▲ 0.10 (0.1%)
FCCL 60.88 Decreased By ▼ -0.66 (-1.07%)
FFL 14.92 Decreased By ▼ -0.10 (-0.67%)
GGL 19.64 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 310.98 Increased By ▲ 0.33 (0.11%)
HUBC 204.60 Decreased By ▼ -0.73 (-0.36%)
HUMNL 8.60 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
KEL 6.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 24.80 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
MLCF 103.20 Decreased By ▼ -0.88 (-0.85%)
OGDC 313.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.03%)
PAEL 35.44 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 13.67 Increased By ▲ 0.20 (1.48%)
PIOC 269.00 Decreased By ▼ -1.51 (-0.56%)
PPL 221.30 Decreased By ▼ -0.51 (-0.23%)
PRL 80.84 Increased By ▲ 1.76 (2.23%)
SNGP 94.25 Increased By ▲ 0.57 (0.61%)
SSGC 24.12 Increased By ▲ 0.25 (1.05%)
TELE 7.47 Increased By ▲ 0.08 (1.08%)
TPLP 12.85 Increased By ▲ 0.34 (2.72%)
TRG 53.75 Increased By ▲ 0.31 (0.58%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.08 (0.96%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.03 (2.4%)
پاکستان

چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش، ایوانہو اٹلانٹک اور ماری منرلز میں معاہدہ

  • وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی کان کنی اور سرمایہ کاری کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں سے متعدد ملاقاتیں کیں
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جمعرات کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم (پی ایم آئی ایف) کے موقع پر بین الاقوامی کان کنی اور سرمایہ کاری کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں سے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول اور بین الاقوامی شراکت داریوں کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

ان ملاقاتوں کے دوران وفاقی وزیر نے بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن سے الگ ملاقات کی جس میں کمپنی کی اعلیٰ قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔ انہوں نے اسکاٹ لینڈ کی کان کنی اور انجینئرنگ کمپنی وئیر کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو نیلسن، سنگاپور میں قائم ٹریفیگورا کے شعبہ دھات و معدنیات (مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقا) کے سربراہ ابراہیم الغزار اور ان کے وفد جب کہ ترکیہ کی چالک ہولڈنگ کے چیف ایگزیکٹو مصطفیٰ آکسوئے سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایوانہو اٹلانٹک کے رابرٹ فریڈلینڈ کی قیادت میں آنے والے وفد سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اینڈریو نیلسن نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں اپنی کمپنی وئیر کی سرگرمیوں کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ریکوڈک میں پہلے سے جاری شمولیت کے علاوہ پاکستان میں مزید منصوبوں میں بھی حصہ لینے کی خواہاں ہے۔

ابراہیم الغزار نے پاکستان کے زنک اور بارائٹ منصوبے میں ٹریفیگورا کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ایل پی جی، بانڈڈ اسٹوریج اور ریفائنری کے شعبوں میں بھی کاروباری مواقع تلاش کرنے میں کمپنی کی دلچسپی ظاہر کی۔

جان تھورنٹن نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے، جو ملک کے ساتھ کمپنی کی مسلسل وابستگی کا عکاس ہے۔

وفاقی وزیر نے کان کنی کے شعبے کی بڑی کمپنی ایوانہو اٹلانٹک اور ماری منرلز کے درمیان بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کے لیے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں علاقے کی معدنی صلاحیت کا جائزہ لینے اور تانبے اور سونے کے ذخائر کی ترقی کے مواقع کی نشاندہی کے لیے تلاش و تحقیق کی سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے جوڑنے، شراکت داریوں کو فروغ دینے اور ملک کی وسیع معدنی صلاحیت سے استفادہ کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

Comments

200 حروف