BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
مارکٹس

جولائی تا اکتوبر پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 48 فیصد اضافہ

  • بہتر معاشی صورتحال کے باعث سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں بحالی آئی، ماہرین
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اور رواں مالی سال 2026-27ء کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فروخت 48 فیصد بڑھ گئی۔

ماہرین کے مطابق بہتر معاشی صورتحال کے باعث سالانہ بنیادوں پر فروخت میں نمایاں بحالی دیکھنے میں آئی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی میں موسمی اور تسلسلی رجحانات نمایاں رہے۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت 48 فیصد اضافے سے 63 ہزار 418 یونٹس ہوگئی۔

ٹرکوں کی فروخت 51 فیصد بڑھ کر 3 ہزار 476 یونٹس، جبکہ زرعی ٹریکٹروں کی فروخت 41 فیصد اضافے سے 8 ہزار 263 یونٹس ہوگئی۔

موٹر سائیکلوں اور رکشوں سمیت دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت بھی 27 فیصد بڑھ کر 7 لاکھ 53 ہزار 902 یونٹس تک پہنچ گئی۔

تاہم جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی فروخت 32 فیصد کمی سے 11 ہزار 391 یونٹس، جبکہ بسوں کی فروخت 16 فیصد گھٹ کر 269 یونٹس رہی۔

پاما کے ڈائریکٹر جنرل رازی الرحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ جولائی تا اکتوبر کے دوران دیگر تمام شعبوں میں سالانہ بنیادوں پر فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2026-27ء کے پہلے چار ماہ میں مسافر گاڑیوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد، جبکہ فروخت میں 48 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کے شعبے میں سرگرمیاں جمود کا شکار رہیں، جہاں پیداوار میں 5 فیصد کمی اور فروخت میں نمایاں 32 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ان کی پیداوار 22 فیصد بڑھی۔

دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے شعبے میں بھی مسلسل ترقی کا رجحان برقرار رہا اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پیداوار 26 فیصد اور فروخت 27 فیصد بڑھ گئی۔

پاما نے کہا، ’’زیر التوا آٹو پالیسی کے حوالے سے ابہام اور غیر یقینی صورتحال بدستور صنعت کو پریشان کر رہی ہے۔ گاڑیوں کا ذخیرہ بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ صارفین خریداری کا فیصلہ کرنے سے گریزاں ہیں۔ یہ تاخیر ان کامیابیوں کے برعکس ہے جو کئی برس کی طلب میں کمی کے بعد صنعت نے حاصل کی ہیں۔‘‘

گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے 2026ء سے 2031ء تک کے عرصے کے لیے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی کے حتمی مسودے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اسے غور اور باضابطہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

Comments

200 حروف