حکومت نے حیسکو، سیپکو اور نیسپاک کے بورڈز میں تبدیلیوں کی منظوری دیدی
- یہ پیش رفت منگل کو سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی او ایس او ایز) کے اجلاس میں سامنے آئی
حکومت نے تین سرکاری اداروں (ایس او ایز) کے بورڈز میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے بورڈز کی ازسرِنو تشکیل، جبکہ نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) میں چیئرمین/آزاد ڈائریکٹر کی تقرری شامل ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پیش رفت منگل کو سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی او ایس او ایز) کے اجلاس میں سامنے آئی، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔
کمیٹی نے نیسپاک کے چیئرمین/آزاد ڈائریکٹر کی تقرری اور حیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرِنو تشکیل کے ساتھ ساتھ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے بورڈ میں ایک آزاد ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا۔ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد دونوں تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان بورڈز میں بطور عہدے کے لحاظ سے ڈائریکٹرز (ایکس آفیشیو ڈائریکٹرز) خدمات انجام دینے والے سرکاری نمائندے متعلقہ عہدوں کے لیے موزوں اور اہل ہونے چاہئیں۔ ان کے پاس ضروری تجربہ اور ادارہ جاتی امور کی سمجھ بوجھ بھی ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنے متعلقہ ڈویژنز کی مؤثر انداز میں نمائندگی کر سکیں۔


















Comments