BR100 Increased By (2.99%)
BR30 Increased By (2.9%)
KSE100 Increased By (2.82%)
KSE30 Increased By (2.94%)
BAFL 60.19 Increased By ▲ 1.39 (2.36%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.41 (1.7%)
BOP 32.04 Increased By ▲ 1.10 (3.56%)
CNERGY 11.44 Decreased By ▼ -0.66 (-5.45%)
DFML 16.15 Increased By ▲ 0.42 (2.67%)
DGKC 213.35 Increased By ▲ 12.94 (6.46%)
FABL 93.58 Increased By ▲ 1.67 (1.82%)
FCCL 62.50 Increased By ▲ 4.45 (7.67%)
FFL 13.93 Increased By ▲ 0.58 (4.34%)
GGL 19.79 Increased By ▲ 0.55 (2.86%)
HBL 310.50 Increased By ▲ 10.61 (3.54%)
HUBC 209.02 Increased By ▲ 7.41 (3.68%)
HUMNL 8.90 Increased By ▲ 0.27 (3.13%)
KEL 6.18 Increased By ▲ 0.07 (1.15%)
LOTCHEM 24.82 Increased By ▲ 0.39 (1.6%)
MLCF 106.65 Increased By ▲ 6.61 (6.61%)
OGDC 316.10 Increased By ▲ 3.21 (1.03%)
PAEL 34.72 Increased By ▲ 1.24 (3.7%)
PIBTL 13.68 Increased By ▲ 0.49 (3.71%)
PIOC 277.00 Increased By ▲ 14.71 (5.61%)
PPL 227.40 Increased By ▲ 9.44 (4.33%)
PRL 78.87 Decreased By ▼ -6.68 (-7.81%)
SNGP 93.99 Increased By ▲ 2.03 (2.21%)
SSGC 23.70 Increased By ▲ 1.10 (4.87%)
TELE 7.30 Increased By ▲ 0.15 (2.1%)
TPLP 13.76 Increased By ▲ 0.40 (2.99%)
TRG 54.69 Increased By ▲ 1.28 (2.4%)
UNITY 8.63 Increased By ▲ 0.58 (7.2%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
کھیل

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات نہ کرانے کا اعلان

  • گرین برگ کا کہنا ہے کہ ان کی کتاب میں بعض تفصیلات دوسروں کے پیش کردہ مؤقف سے متضاد ہیں
شائع اپ ڈیٹ

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ’سینڈ پیپر گیٹ‘ کی دوبارہ تحقیقات کرانے سے انکار کردیا ہے، حالانکہ عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے دعویٰ کیا ہے کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ کے منصوبے کا علم پوری ٹیم کو تھا۔

گرین برگ نے منگل کو ریڈیو اسٹیشن ایس ای این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خواجہ کی نئی خودنوشت میں جنوبی افریقہ کے دورے سے متعلق بیان کردہ واقعات پر دیگر کھلاڑیوں کے مؤقف مختلف ہیں۔

ان کے مطابق کتاب میں بعض تفصیلات دوسرے کھلاڑیوں کے بیانات سے متضاد ہیں، تاہم کرکٹ آسٹریلیا دستیاب شواہد کی بنیاد پر سابقہ تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہے اور دوبارہ تحقیقات کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں دیکھتا۔

واضح رہے کہ 2018 میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بینکرافٹ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ جنوبی افریقہ سیریز کے دوران گیند کو خراب کرنے کے طریقوں، بشمول سینڈ پیپر کے استعمال پر پوری ٹیم میں کھل کر گفتگو ہوتی تھی۔

ڈیوڈ وارنر نے بھی خواجہ کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے سابقہ تحقیقات کو جلد بازی میں کی گئی اور ناقص قرار دیا۔

خواجہ نے کتاب کی فروخت کے لیے یہ معاملہ اٹھانے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پیسوں کی ضرورت نہیں۔

Comments

200 حروف