BR100 Decreased By (-1.5%)
BR30 Decreased By (-1.09%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.47%)
BAFL 58.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
BIPL 24.00 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
BOP 31.26 Decreased By ▼ -0.44 (-1.39%)
CNERGY 12.24 Increased By ▲ 0.18 (1.49%)
DFML 15.82 Increased By ▲ 0.27 (1.74%)
DGKC 200.84 Decreased By ▼ -2.35 (-1.16%)
FABL 92.11 Decreased By ▼ -1.03 (-1.11%)
FCCL 57.80 Decreased By ▼ -0.91 (-1.55%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.51 Decreased By ▼ -0.40 (-2.01%)
HBL 301.50 Decreased By ▼ -1.26 (-0.42%)
HUBC 202.00 Decreased By ▼ -6.05 (-2.91%)
HUMNL 8.61 Decreased By ▼ -0.08 (-0.92%)
KEL 6.10 Decreased By ▼ -0.04 (-0.65%)
LOTCHEM 24.47 Decreased By ▼ -0.35 (-1.41%)
MLCF 99.90 Decreased By ▼ -2.19 (-2.15%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -2.54 (-0.8%)
PAEL 33.60 Decreased By ▼ -0.42 (-1.23%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 259.89 Decreased By ▼ -5.55 (-2.09%)
PPL 218.00 Decreased By ▼ -3.30 (-1.49%)
PRL 86.20 Increased By ▲ 1.60 (1.89%)
SNGP 92.15 Decreased By ▼ -1.70 (-1.81%)
SSGC 22.66 Decreased By ▼ -0.28 (-1.22%)
TELE 7.12 Increased By ▲ 0.05 (0.71%)
TPLP 13.28 Increased By ▲ 0.17 (1.3%)
TRG 53.40 Decreased By ▼ -0.63 (-1.17%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.04 Increased By ▲ 0.10 (10.64%)
کاروبار اور معیشت

ایف بی آر نے آئی آر آئی ایس نظام میں نئی سہولت متعارف کرادی

  • مقررہ 72 گھنٹوں کی مدت گزرنے کے بعد بھی الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسز میں ترمیم یا انہیں منسوخ کرانے کی درخواست دی جاسکے گی
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے آئی آر آئی ایس نظام میں ٹیکس دہندگان کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے، جس کے تحت مقررہ 72 گھنٹوں کی مدت گزرنے کے بعد بھی الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسز میں ترمیم یا انہیں منسوخ کرانے کی درخواست دی جاسکے گی، تاہم اس کے لیے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو (سی آئی آر) کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

پاکستان ریونیو آٹومیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پرال) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ صارفین کے رہنما کتابچے کے مطابق نئی سہولت کا مقصد مقررہ 72 گھنٹوں کی مدت ختم ہونے کے بعد الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسز میں سامنے آنے والی غلطیوں اور تضادات کی درستگی میں ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت ٹیکس دہندگان آئی آر آئی ایس پورٹل میں لاگ اِن کرکے سیلز ٹیکس درخواستوں کے سیکشن میں 72 گھنٹے بعد الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائس میں ترمیم کی درخواست کے آپشن کے ذریعے متعلقہ ٹیکس مدت اور ایف بی آر انوائس ٹرانزیکشن نمبرز کی مدد سے انوائسز منتخب کرسکیں گے۔

درخواست گزار انوائس کی تفصیلات میں ضروری تبدیلیاں کرسکتے ہیں یا اسے منسوخ کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم ایک ہی درخواست میں ترمیم کے لیے منتخب کردہ انوائس بعد میں منسوخ نہیں کی جاسکے گی، اسی طرح منسوخی کے لیے منتخب انوائس میں ترمیم بھی ممکن نہیں ہوگی۔

رہنما کتابچے کے مطابق ٹیکس دہندگان اپنی درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات پی ڈی ایف فارمیٹ میں منسلک کرسکتے ہیں، جبکہ ٹیکس حکام آئی آر آئی ایس کے اندرونی خط و کتابت کے نظام کے ذریعے مزید وضاحت بھی طلب کرسکیں گے۔

درخواست پر کمشنر ان لینڈ ریونیو کا فیصلہ آنے تک متعلقہ سیلز ٹیکس ریٹرن کا ضمیمہ سی (اینیکچر سی) جمع نہیں کرایا جاسکے گا۔ منظوری کی صورت میں ترمیم شدہ انوائسز ضمیمہ سی میں شامل کرنے کے لیے دستیاب ہوں گی، جبکہ درخواست مسترد ہونے پر اصل انوائسز ہی ریٹرن میں شامل کی جائیں گی۔

ایف بی آر کے مطابق وہ انوائسز اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گی جو پہلے ہی سیلز ٹیکس یا فیڈرل ایکسائز ریٹرن کے ضمیمہ سی سے منسلک ہوں یا جن پر پہلے فیصلہ دیا جاچکا ہو۔ اس اقدام سے ٹیکس دہندگان کو 72 گھنٹے کی مقررہ مدت گزرنے کے بعد بھی انوائسز کی اصلاح یا منسوخی کے لیے باقاعدہ طریقہ کار میسر ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف