BR100 Increased By (0.05%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.1%)
BAFL 56.65 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 23.54 Increased By ▲ 0.23 (0.99%)
BOP 27.70 Increased By ▲ 0.19 (0.69%)
CNERGY 12.97 Increased By ▲ 0.25 (1.97%)
DFML 15.92 Increased By ▲ 0.04 (0.25%)
DGKC 183.05 Decreased By ▼ -0.25 (-0.14%)
FABL 90.75 Increased By ▲ 0.05 (0.06%)
FCCL 52.70 Increased By ▲ 0.08 (0.15%)
FFL 12.98 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.31%)
HBL 284.94 Increased By ▲ 0.32 (0.11%)
HUBC 188.75 Increased By ▲ 0.13 (0.07%)
HUMNL 8.20 Increased By ▲ 0.09 (1.11%)
KEL 5.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 23.15 Increased By ▲ 0.22 (0.96%)
MLCF 90.15 Decreased By ▼ -0.26 (-0.29%)
OGDC 302.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.12%)
PAEL 32.98 Increased By ▲ 0.23 (0.7%)
PIBTL 13.05 Decreased By ▼ -0.16 (-1.21%)
PIOC 233.50 Increased By ▲ 6.22 (2.74%)
PPL 215.00 Decreased By ▼ -0.27 (-0.13%)
PRL 96.30 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
SNGP 90.24 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
SSGC 22.85 Increased By ▲ 0.13 (0.57%)
TELE 6.75 Increased By ▲ 0.04 (0.6%)
TPLP 11.59 Increased By ▲ 0.07 (0.61%)
TRG 53.57 Decreased By ▼ -1.14 (-2.08%)
UNITY 7.76 Increased By ▲ 0.04 (0.52%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
پاکستان

سمیڈا کی تنظیم نو، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی میں بورڈ ارکان بھی شامل

  • وزیراعظم نے سمیڈا کو فعال بنانے اور اس کی خدمات ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، ہارون اختر
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت صنعت و پیداوار نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی تنظیم نو کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنے والی کمیٹی میں اتھارٹی کے ارکان کو بھی شامل کرلیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے منگل کو سمیڈا کی تنظیم نو سے متعلق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ سمیڈا بورڈ کے ارکان کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ اصلاحاتی تجاویز کی تیاری میں ادارہ جاتی رائے اور بامعنی مشاورت کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سمیڈا کو فعال بنانے اور اس کی خدمات ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کو چار ہفتوں کے اندر تنظیم نو کا منصوبہ وزیراعظم آفس میں پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ سمیڈا کئی سال تک غیر فعال رہا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت ادارے کو دوبارہ فعال بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق سمیڈا میں کاروبار کو فروغ دینے، چھوٹے کاروباری اداروں کو مضبوط بنانے اور قومی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی خدمات کا دائرہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں تک وسیع کیا جائے گا، بالخصوص خواتین کاروباری افراد اور دیہی و پسماندہ علاقوں میں کام کرنے والے کاروباروں پر توجہ دی جائے گی۔

ہارون اختر نے زور دیا کہ چھوٹے کاروباری افراد کو مالی وسائل، کاروباری مشاورت اور ادارہ جاتی معاونت تک رسائی فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ترقی دے سکیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمیڈا کی تنظیم نو کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں اور کامیاب ادارہ جاتی ماڈلز کا جائزہ لے کر پاکستان کے معاشی اور کاروباری حالات کے مطابق قابل عمل منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

ہارون اختر خان کے مطابق پاکستان کے تقریباً 99 فیصد کاروباری اداروں کا تعلق چھوٹے اور درمیانے درجے کے شعبے سے ہے، جبکہ یہ شعبہ روزگار کی مجموعی فراہمی میں تقریباً 78 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کو مضبوط بنانا روزگار کے مواقع بڑھانے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف