BR100 Increased By (0.8%)
BR30 Increased By (1.35%)
KSE100 Increased By (0.88%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 56.43 Increased By ▲ 0.72 (1.29%)
BIPL 23.31 Decreased By ▼ -0.21 (-0.89%)
BOP 27.51 Increased By ▲ 0.29 (1.07%)
CNERGY 12.72 Increased By ▲ 0.42 (3.41%)
DFML 15.88 Decreased By ▼ -0.18 (-1.12%)
DGKC 183.30 Increased By ▲ 1.86 (1.03%)
FABL 90.70 Increased By ▲ 0.96 (1.07%)
FCCL 52.62 Increased By ▲ 1.01 (1.96%)
FFL 12.97 Decreased By ▼ -0.11 (-0.84%)
GGL 19.66 Increased By ▲ 0.61 (3.2%)
HBL 284.62 Increased By ▲ 2.50 (0.89%)
HUBC 188.62 Increased By ▲ 0.31 (0.16%)
HUMNL 8.11 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
KEL 5.80 Increased By ▲ 0.15 (2.65%)
LOTCHEM 22.93 Increased By ▲ 0.42 (1.87%)
MLCF 90.41 Increased By ▲ 1.58 (1.78%)
OGDC 302.46 Increased By ▲ 1.54 (0.51%)
PAEL 32.75 Increased By ▲ 0.35 (1.08%)
PIBTL 13.21 Increased By ▲ 0.32 (2.48%)
PIOC 233.50 Increased By ▲ 6.22 (2.74%)
PPL 215.27 Increased By ▲ 2.91 (1.37%)
PRL 96.09 Increased By ▲ 0.38 (0.4%)
SNGP 90.20 Increased By ▲ 0.47 (0.52%)
SSGC 22.72 Increased By ▲ 0.19 (0.84%)
TELE 6.71 Increased By ▲ 0.16 (2.44%)
TPLP 11.52 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
TRG 54.71 Increased By ▲ 1.03 (1.92%)
UNITY 7.72 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
WTL 0.96 Increased By ▲ 0.08 (9.09%)
پاکستان

ایڈیسن اور پاکستانی گیس خریداروں کو قطر انرجی کی ایل این جی فراہمی سال کے آخر تک معطل رہنے کا امکان

  • طویل مدت کے لیے فورس میجر نافذ کیے جانے کے باعث قطر انرجی کی جانب سے اٹلی کی ایڈیسن اور پاکستانی خریداروں کو ایل این جی کی فراہمی سال کے آخر تک معطل رہے گی
شائع اپ ڈیٹ

اٹلی کی توانائی کمپنی ایڈیسن اور قطر انرجی کے بعض پاکستانی خریداروں کو خلیجی سپلائر سے رواں سال کے آخر تک مائع قدرتی گیس (ایل این جی) موصول نہیں ہوگی۔ اطالوی توانائی کمپنی اور مارکیٹ کے ایک ذریعے نے منگل کے روز یہ بتایا ہے۔

اٹلی کی توانائی مارکیٹس کے منتظم جی ایم ای کے پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں ایڈیسن نے بتایا کہ قطر انرجی نے ایل این جی کی فراہمی معطل رکھنے کے لیے فورس میجر کی مدت میں توسیع کردی ہے، جس کے تحت اب یہ معطلی دسمبر کے اوائل کے بجائے دسمبر کے آخر تک برقرار رہے گی۔

ایڈیسن کے مطابق، اس معطلی سے ایل این جی کی مزید تین کھیپیں متاثر ہوں گی، جن کی فراہمی اطالوی کمپنی کو کی جانی تھی۔ ایڈیسن یورپ میں قطر انرجی کے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔

معاملے سے آگاہ ایک شخص نے رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان میں خریداروں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے کہ فورس میجر کے نوٹسز کی مدت رواں سال کے آخر تک بڑھا دی گئی ہے۔

قطر انرجی نے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

خلیجی سپلائر نے فروری کے آخر میں شروع ہونے والی ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے سبب اپریل سے ایڈیسن کو ایل این جی کی فراہمی منسوخ کر رکھی ہے۔

ایڈیسن کا قطر انرجی کے ساتھ اٹلی کو سالانہ 6.4 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس فراہم کرنے کا طویل مدتی معاہدہ ہے، جو ملک کی سالانہ کھپت کا تقریباً 10 فیصد بنتا ہے۔

یہ معاہدہ 2009 سے نافذ العمل ہے اور اس کی مجموعی مدت 25 سال ہے۔

قطر سے گیس کی فراہمی میں تعطل، یورپ میں گیس کے ذخائر کی کم سطح اور موسم بتدریج سرد ہونے کے باعث اس ہفتے گیس کی قیمتوں کے لیے اہم معیار سمجھی جانے والی ڈچ قیمت 95 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ سے تجاوز کر گئی ہے، جو دسمبر 2022 کے بعد بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

Comments

200 حروف