BR100 Increased By (0.25%)
BR30 Decreased By (-0.16%)
KSE100 Increased By (0.21%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 23.54 Increased By ▲ 0.23 (0.99%)
BOP 27.70 Increased By ▲ 0.19 (0.69%)
CNERGY 12.97 Increased By ▲ 0.25 (1.97%)
DFML 15.70 Decreased By ▼ -0.18 (-1.13%)
DGKC 182.60 Decreased By ▼ -0.70 (-0.38%)
FABL 90.75 Increased By ▲ 0.05 (0.06%)
FCCL 52.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.23%)
FFL 13.00 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.31%)
HBL 284.99 Increased By ▲ 0.37 (0.13%)
HUBC 188.79 Increased By ▲ 0.17 (0.09%)
HUMNL 8.20 Increased By ▲ 0.09 (1.11%)
KEL 5.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 23.15 Increased By ▲ 0.22 (0.96%)
MLCF 90.45 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 302.00 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 32.85 Increased By ▲ 0.10 (0.31%)
PIBTL 13.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.38%)
PIOC 233.50 Increased By ▲ 6.22 (2.74%)
PPL 215.30 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PRL 96.13 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
SNGP 90.45 Increased By ▲ 0.25 (0.28%)
SSGC 22.84 Increased By ▲ 0.12 (0.53%)
TELE 6.75 Increased By ▲ 0.04 (0.6%)
TPLP 11.55 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
TRG 53.60 Decreased By ▼ -1.11 (-2.03%)
UNITY 7.75 Increased By ▲ 0.03 (0.39%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
مارکٹس

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے خدشات، سونے کی قیمت میں کمی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,045.29 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ گزشتہ سیشن میں تقریباً ایک فیصد اضافے کے بعد تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کے خدشات کو تقویت دی، جبکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے شرح سود سے متعلق فیصلے کے منتظر ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 47 منٹ پر اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,045.29 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد گر کر 4,059 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

اے این زیڈ کی تجزیہ کار سونی کماری نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ شرح سود کی توقعات اور توانائی کی بلند قیمتوں سے پیدا ہونے والے مہنگائی کے خدشات کے زیر اثر ہے۔ ان کے مطابق اس صورت حال میں فیڈرل ریزرو محتاط رویہ اختیار کرسکتا ہے، جو مختصر مدت میں سونے کی قیمتوں کے لیے اہم رکاوٹ ہے۔

بدھ کو سعودی عرب میں ایک آئل ریفائنری پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے مشرق وسطیٰ میں رسد کے خطرات سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔ توانائی کی بلند قیمتیں شرح سود طویل عرصے تک بلند رہنے کے امکانات بڑھاتی ہیں، جس سے سونے جیسے ایسے اثاثوں میں سرمایہ کاری کی کشش کم ہوتی ہے جو باقاعدہ منافع نہیں دیتے۔

سرمایہ کار فیڈرل ریزرو کے فیصلے کے علاوہ جمعرات کو جاری ہونے والے ذاتی کھپت کے اخراجات (پی سی ای) کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جو امریکی مہنگائی کا اہم پیمانہ ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.6 فیصد کمی سے 54.06 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.4 فیصد گر کر 1,533.64 ڈالر اور پیلیڈیم 0.5 فیصد اضافے سے 1,030.80 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف