BR100 Increased By (0.62%)
BR30 Increased By (0.82%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 55.99 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 23.60 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
BOP 27.40 Increased By ▲ 0.18 (0.66%)
CNERGY 12.36 Increased By ▲ 0.06 (0.49%)
DFML 16.08 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
DGKC 184.10 Increased By ▲ 2.66 (1.47%)
FABL 90.18 Increased By ▲ 0.44 (0.49%)
FCCL 52.10 Increased By ▲ 0.49 (0.95%)
FFL 13.10 Increased By ▲ 0.02 (0.15%)
GGL 18.98 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 283.83 Increased By ▲ 1.71 (0.61%)
HUBC 188.90 Increased By ▲ 0.59 (0.31%)
HUMNL 8.20 Increased By ▲ 0.14 (1.74%)
KEL 5.75 Increased By ▲ 0.10 (1.77%)
LOTCHEM 22.80 Increased By ▲ 0.29 (1.29%)
MLCF 90.65 Increased By ▲ 1.82 (2.05%)
OGDC 302.00 Increased By ▲ 1.08 (0.36%)
PAEL 32.69 Increased By ▲ 0.29 (0.9%)
PIBTL 13.06 Increased By ▲ 0.17 (1.32%)
PIOC 233.80 Increased By ▲ 6.52 (2.87%)
PPL 214.00 Increased By ▲ 1.64 (0.77%)
PRL 97.10 Increased By ▲ 1.39 (1.45%)
SNGP 90.45 Increased By ▲ 0.72 (0.8%)
SSGC 22.63 Increased By ▲ 0.10 (0.44%)
TELE 6.69 Increased By ▲ 0.14 (2.14%)
TPLP 11.55 Increased By ▲ 0.04 (0.35%)
TRG 53.99 Increased By ▲ 0.31 (0.58%)
UNITY 7.71 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
WTL 0.91 Increased By ▲ 0.03 (3.41%)
مارکٹس

پہلی سہ ماہی میں زرمبادلہ ذخائر 52 فیصد بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر ہوگئے

  • ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
شائع اپ ڈیٹ

وزارت خزانہ نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے معاشی اشاریوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر سالانہ بنیادوں پر 52 فیصد اضافے کے بعد ریکارڈ 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ برآمدات، ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، رپورٹ میں درآمدات، مہنگائی، فی کس آمدن اور غربت جیسے اہم اشاریے شامل نہیں کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے پاکستان میکرو، اصلاحات اور سرمایہ کاری اسکورکارڈ کے مطابق، جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20 فیصد اضافے سے 72 کروڑ ڈالر ہوگئی، جبکہ مجموعی برآمدات 11 فیصد بڑھ کر 11.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات 18 فیصد اضافے سے 1.25 ارب ڈالر رہیں، جبکہ ترسیلات زر 14 فیصد بڑھ کر 10.9 ارب ڈالر ہوگئیں۔

ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جو تین ماہ سے زائد کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ تاہم، کرنٹ اکائونٹ کا خسارہ گزشتہ سال کے 75 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3.1 کھرب روپے ٹیکس جمع کیا، جو گزشتہ سال سے 7 فیصد زیادہ اور سہ ماہی ہدف سے زائد ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 45 فیصد اضافے سے 57 لاکھ 70 ہزار ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے چوتھے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی سہولت کے تیسرے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ بھی کیا، جس کی منظوری سے مزید 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

اگست 2026 تک حکومتی قرضہ 86 کھرب روپے رہا، جو جون کے مقابلے میں 714 ارب روپے کم ہے۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی اور اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 1.85 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نجی شعبے کے قرضے ستمبر میں 16.6 فیصد بڑھ کر 11.28 کھرب روپے ہوگئے۔

رپورٹ میں نجکاری، مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں پیش رفت بھی اجاگر کی گئی۔ مالی سال 2026 میں خوردہ ادائیگیوں کا 92 فیصد حجم ڈیجیٹل ذرائع سے انجام پایا، جبکہ کمپنیوں کی نئی رجسٹریشن 45 فیصد اضافے سے 15,440 رہی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف