BR100 Increased By (0.62%)
BR30 Increased By (0.82%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 55.99 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 23.60 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
BOP 27.40 Increased By ▲ 0.18 (0.66%)
CNERGY 12.36 Increased By ▲ 0.06 (0.49%)
DFML 16.08 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
DGKC 184.10 Increased By ▲ 2.66 (1.47%)
FABL 90.18 Increased By ▲ 0.44 (0.49%)
FCCL 52.10 Increased By ▲ 0.49 (0.95%)
FFL 13.10 Increased By ▲ 0.02 (0.15%)
GGL 18.98 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 283.83 Increased By ▲ 1.71 (0.61%)
HUBC 188.90 Increased By ▲ 0.59 (0.31%)
HUMNL 8.20 Increased By ▲ 0.14 (1.74%)
KEL 5.75 Increased By ▲ 0.10 (1.77%)
LOTCHEM 22.80 Increased By ▲ 0.29 (1.29%)
MLCF 90.65 Increased By ▲ 1.82 (2.05%)
OGDC 302.00 Increased By ▲ 1.08 (0.36%)
PAEL 32.69 Increased By ▲ 0.29 (0.9%)
PIBTL 13.06 Increased By ▲ 0.17 (1.32%)
PIOC 233.80 Increased By ▲ 6.52 (2.87%)
PPL 214.00 Increased By ▲ 1.64 (0.77%)
PRL 97.10 Increased By ▲ 1.39 (1.45%)
SNGP 90.45 Increased By ▲ 0.72 (0.8%)
SSGC 22.63 Increased By ▲ 0.10 (0.44%)
TELE 6.69 Increased By ▲ 0.14 (2.14%)
TPLP 11.55 Increased By ▲ 0.04 (0.35%)
TRG 53.99 Increased By ▲ 0.31 (0.58%)
UNITY 7.71 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
WTL 0.91 Increased By ▲ 0.03 (3.41%)
پاکستان

سی ڈی ڈبلیو پی نے 40.91 ارب روپے کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

  • منظور اور سفارش کردہ منصوبوں کا تعلق تعلیم، اعلیٰ تعلیم، ذرائع ابلاغ، توانائی، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور آبی وسائل سمیت اہم شعبوں سے ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 13 اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے 40 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے 10 منصوبوں کی منظوری دے دی، جبکہ مجموعی طور پر 172 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے 3 بڑے منصوبے حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کردی۔

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزیر اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس پیر کو منعقد ہوا، جس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

منظور اور سفارش کردہ منصوبوں کا تعلق تعلیم، اعلیٰ تعلیم، ذرائع ابلاغ، توانائی، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور آبی وسائل سمیت اہم شعبوں سے ہے۔

آبی وسائل کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں آبپاشی اور زرعی روزگار کی بحالی کے منصوبے کے لیے 69 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد اور ڈیرہ غازی خان و راجن پور میں پہاڑی ندی نالوں کے سیلابی پانی کے انتظام کے منصوبے کے لیے 85 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کی سفارش کی گئی۔ ان منصوبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک مالی معاونت فراہم کرے گا۔

تعلیم کے شعبے میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں دانش اسکولوں کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد کے علاقے کُری اور بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں بھی دانش اسکول قائم کرنے کی تجاویز منظور کی گئیں۔

اعلیٰ تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز، ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ، قومی اختراعی ایوارڈ اور کھیلوں کی اکیڈمیز کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کی جدید خطوط پر تشکیل نو کے منصوبے کی اصولی منظوری بھی دی، جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی اور مالی استحکام کو فروغ دینا ہے۔

توانائی کے شعبے میں جھمپیر ون گرڈ اسٹیشن پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کی تنصیب کے لیے 4 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔ ضم شدہ اضلاع میں شمسی توانائی کی فراہمی کے منصوبے کو ایکنک بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں چکدرہ تا تیمرگرہ قومی شاہراہ این-45 کی بہتری اور توسیع کے منصوبے کی سفارش کی گئی، جبکہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ پر 8 رویہ اوورہیڈ پل کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف