BR100 Decreased By (-1%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-1.02%)
BAFL 55.51 Increased By ▲ 0.30 (0.54%)
BIPL 23.97 Decreased By ▼ -0.20 (-0.83%)
BOP 27.30 Decreased By ▼ -0.62 (-2.22%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.79 Decreased By ▼ -0.39 (-2.41%)
DGKC 175.58 Decreased By ▼ -2.63 (-1.48%)
FABL 90.01 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
FCCL 49.65 Decreased By ▼ -0.37 (-0.74%)
FFL 13.36 Decreased By ▼ -0.27 (-1.98%)
GGL 18.69 Decreased By ▼ -0.26 (-1.37%)
HBL 283.26 Decreased By ▼ -2.49 (-0.87%)
HUBC 187.86 Decreased By ▼ -2.78 (-1.46%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.24 (-2.9%)
KEL 5.55 Decreased By ▼ -0.08 (-1.42%)
LOTCHEM 23.04 Decreased By ▼ -0.89 (-3.72%)
MLCF 86.63 Decreased By ▼ -0.91 (-1.04%)
OGDC 298.12 Decreased By ▼ -2.38 (-0.79%)
PAEL 32.05 Decreased By ▼ -0.72 (-2.2%)
PIBTL 12.55 Decreased By ▼ -0.31 (-2.41%)
PIOC 224.17 Decreased By ▼ -3.51 (-1.54%)
PPL 210.17 Decreased By ▼ -4.03 (-1.88%)
PRL 94.52 Decreased By ▼ -0.60 (-0.63%)
SNGP 90.13 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
SSGC 22.52 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.66 Decreased By ▼ -0.08 (-1.19%)
TPLP 11.51 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
TRG 52.54 Decreased By ▼ -2.19 (-4%)
UNITY 7.62 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 0.89 Decreased By ▼ -0.01 (-1.11%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے رجسٹریشن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے افراد کو درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس ماہانہ اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے جمعہ کو کسٹمز جنرل آرڈر (سی جی او) نمبر 06 آف 2026 جاری کیا جس کے تحت درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا طریقہ کار متعارف کرانے کے لیے سی جی او نمبر 01 آف 2019 میں ترمیم کی گئی ہے۔

نئے طریقۂ کار کے تحت افراد ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے درخواست دیتے وقت اقساط میں ادائیگی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس سہولت میں بین الاقوامی مسافروں، مقامی درخواست گزاروں اور ڈاک یا کوریئر سروس کے ذریعے ذاتی طور پر موبائل فون درآمد کرنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

سیلز ٹیکس مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کیا جا سکے گا جن کی تعداد درآمد کے مالی سال میں باقی رہنے والے مہینوں کے مطابق ہوگی۔ اس میں درخواست جمع کرانے کا مہینہ بھی شامل ہوگا۔

تاہم، جون میں درآمد کیے جانے والے موبائل فون کی صورت میں سیلز ٹیکس کی مکمل رقم اسی ماہ کے اختتام سے قبل ادا کرنا ہوگی۔

پہلی قسط ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے درخواست جمع کرانے کے وقت جاری ہونے والی پے منٹ سلپ آئی ڈی کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ بعد کی اقساط کے لیے ہر ماہ مقررہ تاریخ کو الگ پی ایس آئی ڈی جاری کی جائے گی۔ اگر کسی ماہ میں متعلقہ تاریخ موجود نہ ہو تو پی ایس آئی ڈی مہینے کے آخری دن جاری کی جائے گی۔

آخری قسط مالی سال کے اختتام یعنی 30 جون سے قبل ادا کرنا لازمی ہوگا۔ افراد کسی بھی قسط یا تمام اقساط کی پیشگی ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔

سی جی او کے مطابق مقررہ تاریخ تک قسط ادا نہ کرنے والے فرد کو نادہندہ قرار دیا جائے گا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ایسی صورت میں موبائل فون کو غیر رجسٹرڈ تصور کرتے ہوئے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے بلاک کر دیا جائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کی تمام بقایا رقم فوری طور پر واجب الادا ہو جائے گی اور اسے اقساط میں ادا کرنے کی مزید سہولت نہیں ملے گی۔

Comments

200 حروف