پاکستان
مالدیپ کے صدر تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- مالدیپ کے کسی صدر کا 11 سال بعد یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے
مالدیپ کے صدر محمد معیزو منگل کے روز تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
محمد معیزو 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ ان کے ہمراہ خاتونِ اول ساجدہ محمد اور کابینہ کے وزرا سمیت اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے ہوائی اڈے پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا ہے۔
یہ 11 سال بعد مالدیپ کے کسی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ سرکاری دورہ پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے۔























Comments