BR100 Decreased By (-0.56%)
BR30 Decreased By (-0.63%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.74%)
BAFL 55.56 Decreased By ▼ -0.32 (-0.57%)
BIPL 24.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 28.15 Decreased By ▼ -0.38 (-1.33%)
CNERGY 12.41 Decreased By ▼ -0.47 (-3.65%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.05 (-0.32%)
DGKC 179.63 Increased By ▲ 0.60 (0.34%)
FABL 91.03 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
FCCL 51.66 Increased By ▲ 0.36 (0.7%)
FFL 13.90 Decreased By ▼ -0.16 (-1.14%)
GGL 19.34 Decreased By ▼ -0.15 (-0.77%)
HBL 286.55 Decreased By ▼ -3.22 (-1.11%)
HUBC 191.31 Decreased By ▼ -1.53 (-0.79%)
HUMNL 8.69 Decreased By ▼ -0.46 (-5.03%)
KEL 5.72 Decreased By ▼ -0.29 (-4.83%)
LOTCHEM 24.25 Decreased By ▼ -0.70 (-2.81%)
MLCF 89.64 Increased By ▲ 0.41 (0.46%)
OGDC 300.01 Increased By ▲ 0.54 (0.18%)
PAEL 33.01 Decreased By ▼ -0.61 (-1.81%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.29 (-2.15%)
PIOC 231.29 Increased By ▲ 1.16 (0.5%)
PPL 214.32 Decreased By ▼ -4.53 (-2.07%)
PRL 101.44 Decreased By ▼ -7.37 (-6.77%)
SNGP 92.43 Increased By ▲ 2.71 (3.02%)
SSGC 23.15 Increased By ▲ 0.38 (1.67%)
TELE 6.98 Decreased By ▼ -0.06 (-0.85%)
TPLP 11.69 Increased By ▲ 0.16 (1.39%)
TRG 57.13 Decreased By ▼ -0.49 (-0.85%)
UNITY 7.90 Decreased By ▼ -0.21 (-2.59%)
WTL 0.93 Decreased By ▼ -0.02 (-2.11%)
کھیل

آل راؤنڈر عرفات منہاس چھا گئے، سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

  • منہاس نے 58 گیندوں پر 59 رنز بنائے، جبکہ حسن نواز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا
شائع اپ ڈیٹ

آل راؤنڈر عرفات منہاس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان نے منگل کے روز راولپنڈی میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

منہاس نے 58 گیندوں پر 59 رنز بنائے، جبکہ حسن نواز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ حسن نواز کی 74 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا مضبوط مجموعہ ترتیب دیا۔

اس کے بعد ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک عرفات منہاس نے اپنی پُراثر بائیں ہاتھ کی اسپن بولنگ سے 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کے نتیجے میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ منہاس نے انگلینڈ کے آخری بلے باز کو رن آؤٹ کرکے اپنی شاندار کارکردگی کو یادگار بنا دیا۔

ایک موقع پر 120 رنز پر صرف ایک وکٹ گنوانے والی انگلینڈ کی ٹیم نے آخری 9 وکٹیں محض 95 رنز کے اضافے پر کھو دیں۔ ٹام بینٹن نے 57 اور بین ڈکٹ نے 45 رنز بنا کر ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا تھا۔

عرفات منہاس نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ٹام بینٹن کو غلط شاٹ کھیلنے پر کیچ آؤٹ کرایا، ہیری بروک کو تیزی سے ٹرن ہوتی گیند پر 5 رنز کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا، جبکہ جارڈن کاکس کو 18 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد منہاس نے ول جیکس کو 19 رنز پر آؤٹ کرکے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ جیمی اوورٹن کو ایک رن پر پویلین بھیج کر اپنی وکٹوں کی تعداد 6 کرلی۔

بینٹن نے 53 گیندوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

نسیم شاہ نے جو روٹ کی قیمتی وکٹ حاصل کی، جو 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ حارث رؤف نے خطرناک ثابت ہونے والے سیم کرن کو 27 رنز پر چلتا کیا۔ یوں انگلینڈ کی ہدف کے تعاقب میں پیش قدمی لڑکھڑا گئی۔

پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو بھی 37 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی پیش رفت سے مطمئن دکھائی دیے۔

شاہین نے کہا، ’’ہم نے ایک ٹیم کی حیثیت سے پیش رفت دکھائی ہے، کیونکہ ہماری توجہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری پر ہے۔ عرفات منہاس اور فاسٹ بولرز کی عمدہ فارم ہمارے لیے مثبت اشارے ہیں۔‘‘

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے بیٹنگ کے دوران بڑی شراکت داریاں قائم نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

بروک نے کہا، ’’ہم پاکستان کو 300 رنز سے کم تک محدود رکھنے پر کافی مطمئن تھے اور پھر اوپنرز نے بھی بہترین انداز میں اننگز کا آغاز کیا، لیکن ہم شراکت داریاں قائم نہ کر سکے اور بالآخر ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

اس سے قبل حسن نواز اور عرفات منہاس نے پاکستان کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کی مشکل صورت حال سے نکالا۔

حسن نواز نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے رنز بنائے اور چھٹی وکٹ کے لیے منہاس کے ساتھ 78 رنز کی شراکت قائم کی۔ انگلینڈ کے بولرز اس شراکت کو توڑنے میں مشکلات کا شکار رہے اور فیلڈرز نے تین کیچ بھی چھوڑے۔

بعد ازاں منہاس نے ساتویں وکٹ کے لیے فہیم اشرف کے ساتھ 72 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ فہیم اشرف نے 39 رنز بنائے، جبکہ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں 91 رنز جوڑے۔

منہاس نے اپنی اننگز میں 9 چوکے لگائے، جبکہ فہیم اشرف کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

انگلینڈ کے گس ایٹکنسن نے میچ کی پہلی ہی گیند پر پاکستان کو دھچکا پہنچایا، جب فخر زمان شارٹ مڈ وکٹ پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد سونی بیکر نے 8 رنز بنانے والے صائم ایوب کو آؤٹ کرکے پاکستان کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز کردیا، تاہم بابر اعظم نے 34 اور سعد بیگ نے 35 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالا دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے بیکر نے 65 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایٹکنسن نے 35 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں جمعرات کے روز راولپنڈی ہی میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگا۔

Comments

200 حروف