دنیا
بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ، 17 افراد ہلاک
- مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق واقعہ کولکتہ کے علاقے گریش پارک میں پنڈال کے خارجی دروازے پر پیش آیا،
بھارت کے مشرقی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
مغربی بنگال میں ہر سال کئی روز تک جاری رہنے والے ہندوؤں کے تہوار درگا پوجا میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر دیوی درگا کے بت رکھنے کے لیے عارضی ڈھانچے بنائے جاتے ہیں، جنہیں پنڈال کہا جاتا ہے۔
مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق واقعہ کولکتہ کے علاقے گریش پارک میں پنڈال کے خارجی دروازے پر پیش آیا، جہاں شدید بارش کے باعث رش بڑھ گیا اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے بیک وقت باہر نکلنے کی کوشش کی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ بھارتی روپے (2,106.15 ڈالر) جبکہ زخمیوں کو فی کس 50 ہزار بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

























Comments