تیسرا ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کے نام، سیریز پاکستان نے 1-2 سے جیت لی
- مہمان ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا
سری لنکا نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔ تین میچز کی سیریز قومی ٹیم نے دو ایک سے اپنے نام کی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے 20 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر168رنز بنائے۔ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بجھی بجھی نظر آئی، سوائے کپتان صاحبزادہ فرحان کے کوئی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔
کپتان صاحبزادہ فرحان نے مسلسل تیسری ففٹی اسکور کی۔ انہوں نے 47 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور7 چوکے شامل تھے۔ فخرزمان 12 ، معاذ صداقت صفر، حسن نواز 16 اور خواجہ نافع 3 رنز بناسکے۔ محمد عمران رندھاوا نے 6 اور عبدالصمد نے 15رنز اسکور کئے۔عرفات منہاس 34رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایشان ملنگا اور نوان۔تھوشارا کے حصے میں دو، دووکٹیں آئی۔
سری لنکا نے 169رنز کا ہدف 17اعشاریہ ایک اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سینتھ۔ جایاوردنے نے 38 رنز اسکور کئے۔ کپتان کوسل مینڈس نے 48 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ کمیندو۔ مینڈس نے 40 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔























Comments