BR100 Decreased By (-0.75%)
BR30 Decreased By (-0.82%)
KSE100 Decreased By (-0.68%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.22 Decreased By ▼ -0.65 (-1.14%)
BIPL 24.64 Decreased By ▼ -0.12 (-0.48%)
BOP 29.25 Decreased By ▼ -0.55 (-1.85%)
CNERGY 12.39 Decreased By ▼ -0.34 (-2.67%)
DFML 16.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.18%)
DGKC 185.52 Decreased By ▼ -0.73 (-0.39%)
FABL 92.67 Decreased By ▼ -0.71 (-0.76%)
FCCL 52.07 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.01 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.62 (-3.14%)
HBL 299.86 Decreased By ▼ -2.16 (-0.72%)
HUBC 199.67 Decreased By ▼ -0.82 (-0.41%)
HUMNL 9.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.11%)
KEL 5.96 Decreased By ▼ -0.08 (-1.32%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 1.01 (3.95%)
MLCF 90.95 Increased By ▲ 0.05 (0.06%)
OGDC 308.66 Decreased By ▼ -7.25 (-2.29%)
PAEL 33.73 Decreased By ▼ -0.33 (-0.97%)
PIBTL 13.58 Increased By ▲ 0.07 (0.52%)
PIOC 236.61 Increased By ▲ 0.16 (0.07%)
PPL 218.35 Decreased By ▼ -1.94 (-0.88%)
PRL 91.12 Decreased By ▼ -3.20 (-3.39%)
SNGP 91.24 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
SSGC 23.04 Decreased By ▼ -0.13 (-0.56%)
TELE 7.17 Decreased By ▼ -0.11 (-1.51%)
TPLP 11.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.84%)
TRG 55.22 Decreased By ▼ -1.27 (-2.25%)
UNITY 7.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بھارتی اپوزیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے خلاف پولیس کارروائی پر احتجاج، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ

  • مبینہ ووٹر فہرست میں ردوبدل اور ارکانِ پارلیمنٹ کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، اپوزیشن جماعتیں
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو مسلسل تیسرے روز احتجاج کرتے ہوئے کانگریس رہنماؤں کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی اور ووٹر فہرستوں میں متنازع نظرثانی پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن جماعتیں، ان کی طلبہ تنظیمیں اور ’’کاکروچ‘‘ یوتھ موومنٹ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے تقریباً روزانہ مظاہرے کر رہی ہیں۔ اپوزیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے مقرر کردہ عہدیداروں، جن میں گیانیش کمار بھی شامل ہیں، کی ملی بھگت سے ووٹر فہرستوں میں اپنے حق میں ردوبدل کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن اور بی جے پی نے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق تلنگانہ میں کانگریس کے درجنوں کارکنوں نے احتجاجی مارچ کیا، جبکہ بہار میں اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل نے بھی مظاہرہ کیا۔ بنگلورو میں سیکڑوں نوجوان مظاہرین نے ’’ہر نام اہم ہے، ہر ووٹ اہم ہے‘‘ اور ’’جمہوریت کا قتل بند کرو‘‘ کے نعروں والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

22 سالہ طالبہ خوشی شریواستو نے کہا کہ ووٹ کا حق جمہوریت کی بنیادی ضرورت ہے اور ووٹ ڈالنے کے خواہش مند لوگوں کو اس حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف