BR100 Increased By (0.28%)
BR30 Increased By (0.63%)
KSE100 Increased By (0.21%)
KSE30 Increased By (0.2%)
BAFL 56.80 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.72 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.74 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
DFML 17.02 Increased By ▲ 0.11 (0.65%)
DGKC 188.00 Increased By ▲ 1.03 (0.55%)
FABL 93.82 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
FCCL 52.00 Increased By ▲ 0.15 (0.29%)
FFL 14.10 Increased By ▲ 0.11 (0.79%)
GGL 19.65 Increased By ▲ 0.39 (2.02%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -0.83 (-0.27%)
HUBC 202.46 Increased By ▲ 1.13 (0.56%)
HUMNL 9.46 Increased By ▲ 0.19 (2.05%)
KEL 6.05 Increased By ▲ 0.46 (8.23%)
LOTCHEM 25.69 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
MLCF 91.40 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
OGDC 317.25 Increased By ▲ 0.20 (0.06%)
PAEL 34.47 Increased By ▲ 0.49 (1.44%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.08 (0.59%)
PIOC 236.25 Decreased By ▼ -0.39 (-0.16%)
PPL 222.00 Increased By ▲ 0.88 (0.4%)
PRL 95.27 Increased By ▲ 0.89 (0.94%)
SNGP 90.70 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
SSGC 23.45 Increased By ▲ 0.38 (1.65%)
TELE 7.28 Increased By ▲ 0.04 (0.55%)
TPLP 12.15 Increased By ▲ 0.41 (3.49%)
TRG 55.55 Increased By ▲ 0.21 (0.38%)
UNITY 7.82 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

گیپکو نجکاری: لکی سیمنٹ کنسورشیم پری کوالیفائی

  • یہ حصص حکومت پاکستان کی جانب سے نجکاری کے عمل کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل ایک کنسورشیم کو گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (گیپکو) کی ڈیو ڈیلیجنس (جانچ پڑتال) کرنے کے لیے پری کوالیفائی کرلیا گیا ہے۔

ملک کے بڑے سیمنٹ ساز اداروں میں شامل لکی سیمنٹ نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمع کرائی گئی ایک فائلنگ میں یہ اطلاع دی۔

فائلنگ کے مطابق کنسورشیم نے گیپکو میں 51 فیصد سے 100 فیصد تک ایکویٹی حصص، بمعہ انتظامی کنٹرول کے مجوزہ حصول کے لیے دلچسپی کا اظہار (EoI) اور اہلیت کا بیان (Statement of Qualification) جمع کرایا ہے۔ یہ حصص حکومت پاکستان کی جانب سے نجکاری کے عمل کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

لکی سیمنٹ نے بتایا کہ کنسورشیم کو دیگر دلچسپی رکھنے والے فریقوں کے ساتھ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کی مالی، تکنیکی اور قانونی ڈیو ڈیلیجنس کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

تاہم کمپنی نے واضح کیا کہ نہ تو اس نے اور نہ ہی کنسورشیم نے گیپکو میں ایکویٹی حصص کے حصول کے لیے کوئی پابند معاہدہ کیا ہے۔

لکی سیمنٹ نے کہا کہ ایسا کوئی بھی عہد صرف ڈیو ڈیلیجنس کی تسلی بخش تکمیل، تمام متعلقہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں کے حصول اور اس امر کے تعین کے بعد کیا جائے گا کہ یہ لین دین تجارتی طور پر قابل عمل ہے۔

لکی سیمنٹ کے مطابق اس مرحلے پر کمپنی، کنسورشیم کے ذریعے صرف جامع ڈیو ڈیلیجنس کرنے اور ممکنہ حصول کے موقع کی قابل عملیت کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پیر کو نجکاری کمیشن (پی سی) بورڈ نے گیپکو کی نجکاری کے لیے 9 دلچسپی رکھنے والے فریقوں کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی جس سے لین دین کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار ہوگئی۔

بورڈ کو بتایا گیا کہ گیپکو میں 51 فیصد سے 100 فیصد حصص، بمعہ انتظامی کنٹرول، کے حصول کے لیے 11 دلچسپی کے اظہار (ای او آئی) موصول ہوئے تھے۔

پری کوالیفائی ہونے والے فریقوں میں ترکیہ کی تین توانائی کمپنیاں ایکٹر الیکٹرک انرجی یاتیرملاری سان۔ وے ٹک۔ اے۔ ایس، جین ویرا انرجی اے۔ ایس اور سینگز انرجی سانائی وے ٹکارت اے۔ ایس شامل ہیں۔ دیگر پری کوالیفائیڈ فریقوں میں اینگرو انرجی لمیٹڈ، سیفائر فائبرز لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز کنسورشیم، شیرازی انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کنسورشیم، آرٹسٹک ملنرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کنسورشیم اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کنسورشیم شامل ہیں۔

پری کوالیفائی ہونے والے فریق اب اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے جس میں تفصیلی خریدارانہ ڈیو ڈیلیجنس کے لیے ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی بھی شامل ہے۔

Comments

200 حروف