BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایکسپورٹرز کا وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کی پالیسی کی بھرپور حمایت کا اعلان

  • عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت بہتر بنانے کے لیے حکومت اور صنعت کے درمیان مسلسل مشاورت ضروری ہے، آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز فورم
شائع اپ ڈیٹ

آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز فورم (اے پی ای اے ایف) نے وزیراعظم شہباز شریف کے برآمدی صنعتوں کی کارکردگی سے متعلق ری مارکس پر اپنے سابقہ مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برآمدات میں اضافے پر وزیراعظم کی توجہ کو سراہتے ہیں۔

فورم کے مطابق عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت بہتر بنانے کے لیے حکومت اور صنعت کے درمیان مسلسل مشاورت ضروری ہے۔

فورم کے چیف کوآرڈینیٹر محمد جاوید بِلوانی نے کہا کہ میڈیا کوریج سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ پاکستان کی پوری برآمدی صنعت برآمدات بڑھانے میں ناکام رہی، جو ملکی برآمدی شعبے کی مجموعی کارکردگی کی درست عکاسی نہیں کرتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے ریمارکس بعض مخصوص برآمدی صنعتوں کی کمزور کارکردگی سے متعلق تھے۔

جاوید بِلوانی نے کہا کہ قومی برآمدات 2015-16 میں 20.79 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2025-26 میں 30.14 ارب ڈالر ہوگئیں، جو 45 فیصد اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات ملکی زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے کاروباری برادری سے براہِ راست رابطے، کراچی میں ایف بی آر ٹیموں کے دوروں اور پی آر اے ایل دفتر کے قیام کو مثبت اقدامات قرار دیا۔ تاہم کاروباری لاگت، توانائی کے نرخ، ٹیکس، ریفنڈز، برآمدی فنانس، لاجسٹکس، کسٹمز اور کاروبار میں آسانی جیسے مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

فورم نے کہا کہ برآمدات بڑھانا حکومت اور نجی شعبے کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ ایکسپورٹرز حکومت کے ساتھ مل کر برآمدات، سرمایہ کاری، روزگار اور معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

200 حروف