BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

فلائی دبئی پرواز کو حادثے سے بچانے والے بھارتی پائلٹ ہیرو بن گئے

  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کیپٹن اسمت مچھھر ایک ہیرو ہیں
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کو حادثے سے بچانے پر ہیرو قرار دیے جانے والے بھارتی پائلٹ اسمت مچھھر کیلئے ہوا بازی کبھی بچپن کا خواب نہیں تھی۔ ان کی توجہ خاندان کے ٹیکسٹائل کاروبار کو سنبھالنے پر تھی، تاہم 19 سال کی عمر میں ہوا بازی سے دلچسپی پیدا ہوئی، جس پر ان کی والدہ بھی خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کیپٹن اسمت مچھھر ایک ہیرو ہیں۔ ان کے مطابق شدید خطرے اور زخمی ہونے کے باوجود پائلٹ نے دوسروں کی جانیں بچانے کیلئے غیر معمولی حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی انہیں حقیقی ہیرو قرار دیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق مچھھر اس وقت سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں بدھ کو پرواز کا رخ موڑا گیا تھا۔ طیارے میں 174 افراد سوار تھے اور مبینہ طور پر شریک پائلٹ نے دوران پرواز مچھھر پر حملہ کرکے طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے اسمت خون میں لت پت کاک پٹ کے فرش پر گر گئے تھے، تاہم انہوں نے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کا نظام فعال کردیا، جس کے بعد مسافروں اور عملے نے شریک پائلٹ پر قابو پالیا۔ دو فلائی دبئی پائلٹس، جو بطور مسافر سفر کررہے تھے، نے طیارہ بحفاظت اتارنے میں مدد کی۔

تقریباً 15 سالہ کیریئر میں 9,750 گھنٹے پرواز کا تجربہ رکھنے والے اسمت نے اسپائس جیٹ میں 11 سال کام کیا اور 2022 میں فلائی دبئی سے وابستہ ہوئے۔

اسمت کے مطابق وہ طیارے سے باہر نکلنے کے بعد ہوا بازی پر بات کرنا پسند نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وردی پہن کر وہ صرف اپنا کام مکمل کرنے پر توجہ دیتے ہیں، جبکہ کاک پٹ سے باہر آکر ان کیلئے خاندان اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اہم ہے۔

Comments

200 حروف