کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل زین العابدین انصاری نے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے، کارکردگی بہتر بنانے اور کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔
سوک سینٹر میں کے ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں افسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے زین العابدین انصاری نے شہر کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی، رہائش، اراضی کے انتظام، انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں ملازمین کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم ٹیم ورک، عملی اقدامات اور کام کرنے کے طریقہ کار میں بہتری کے ذریعے ان چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی صرف باتوں سے نہیں آتی بلکہ عملی اقدامات، بہتر طریقہ کار اور بہتر کارکردگی کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے کام کریں اور اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ انجام دیں۔
انہوں نے وقت کی پابندی، صفائی، نظم و ضبط اور مثبت ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی بہتری اور اس کے وقار کو برقرار رکھنے میں ہر ملازم کا کردار ہے۔
زین العابدین انصاری نے کہا کہ اتھارٹی کی توجہ صرف مسائل کی نشاندہی یا افراد پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے نظام اور طریقہ کار بہتر بنانے اور قابلِ پیمائش نتائج حاصل کرنے پر ہونی چاہیے۔
ہمیں افراد کے بجائے نظام، طریقہ کار اور نتائج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین کو متحد ٹیم کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے کے ڈی اے کی کارکردگی بہتر بنانے اور کراچی سمیت ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
























Comments