BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.42%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.43 Increased By ▲ 0.94 (5.37%)
DGKC 187.91 Increased By ▲ 0.69 (0.37%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.65 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.28 Increased By ▲ 0.11 (0.42%)
MLCF 91.17 Decreased By ▼ -0.06 (-0.07%)
OGDC 314.60 Increased By ▲ 1.21 (0.39%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.28 Decreased By ▼ -0.43 (-2.92%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 220.45 Decreased By ▼ -0.91 (-0.41%)
PRL 89.71 Decreased By ▼ -1.51 (-1.66%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.5%)
TPLP 12.12 Decreased By ▼ -0.44 (-3.5%)
TRG 54.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.04%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

تھائی لینڈ میں سیلاب کے باعث ٹویوٹا کے چار پلانٹس عارضی طور پر بند ہوگئے جب کہ قومی فضائی کمپنی تھائی ایئرویز نے کارگو آپریشنز معطل کردیئے ہیں۔

کمپنیوں نے بدھ کو بتایا کہ سیلاب سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

دارالحکومت بینکاک میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں صرف تین روز کے دوران 320 ملی میٹر (12.6 انچ) بارش ہوئی جو پورے ستمبر میں شہر میں ہونے والی معمول کی بارش کے تقریباً برابر ہے جس کے بعد شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا۔

ٹویوٹا کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ٹویوٹا کے تھائی یونٹ کو پرزہ جات کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں تین پلانٹس اور مشترکہ منصوبے ٹویوٹا آٹو ورکس کی ایک تنصیب میں آپریشنز معطل کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی سپلائرز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ پرزہ جات کی ترسیل بحال اور جلد از جلد آپریشنز دوبارہ شروع کیے جاسکیں۔

تھائی ایئرویز نے بتایا کہ اس کے متعدد ملازمین سیلاب کے باعث کام پر پہنچنے سے قاصر ہیں جس کے پیش نظر ایئرلائن نے بدھ سے 6 اکتوبر تک اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک جانے والے کارگو کی بکنگ اور ترسیل قبول کرنا روک دی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ یہ خدمات جلد از جلد بحال کردی جائیں گی۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق سیلاب سے اب تک کم از کم 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے 77 میں سے 44 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف