BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

الکاراز نے فرٹز کو شکست دے کر لیور کپ میں ٹیم ورلڈ کو 7-5 کی برتری دلادی

  • گزشتہ سال لیور کپ میں فرٹز سے شکست کا بدلہ لیتے ہوئے كارلوس الکاراز نے ہفتہ کو کامیابی حاصل کرلی
شائع اپ ڈیٹ

ٹیم یورپ کے کارلوس الکاراز نے دو میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے لیور کپ میں ٹیلر فرٹز کو شکست دے دی، جس کے بعد یورپی ٹیم نے ہفتے کا اختتام 7-5 کی برتری کے ساتھ کیا۔

ٹیم ورلڈ کے ایلکس ڈی مینار نے عالمی نمبر دو الیگزینڈر زیورف کو شکست دے کر ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ لیرنر ٹین نے فلیویو کوبولی کو ٹائی بریک میں ہرا کر ٹیم ورلڈ کی برتری 5-3 کردی۔

اس کے بعد الکاراز نے فرٹز کو 6-3، 4-6، 13-11 سے شکست دی۔ میچ کے فیصلہ کن ٹائی بریک میں الکاراز کو 10-9 اور 11-10 پر میچ پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے پہلے کو ایس اور دوسرے کو ڈراپ شاٹ کے ذریعے بچا لیا۔

23 سالہ اسپینش کھلاڑی نے تیسرے میچ پوائنٹ پر ایک اور ڈراپ شاٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی فرٹز کے خلاف یہ فتح گزشتہ سال کی شکست کا بدلہ بھی قرار دی جارہی ہے، جب ٹیم ورلڈ نے سان فرانسسکو میں لیور کپ جیتا تھا۔

الکاراز نے کہا کہ انہیں گزشتہ سال کا میچ یاد تھا اور وہ دوبارہ ایسی صورتحال نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابتدا میں قدرے نروس تھے، تاہم کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔

Comments

200 حروف