جاپانی کار ساز کمپنی سوزوکی موٹر نے جمعہ کو کہا ہے کہ اس کا ہدف مالی سال 2020 کی سطح کے مقابلے میں تقریباً 2030 تک نئی گاڑیوں کی تیاری کا دورانیہ نصف کرنا ہے جبکہ گاڑیوں کی تیاری اور پیداواری کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
سوزوکی نے ایک بیان میں کہا کہ 2030 تک کمپنی کا ہدف گاڑیوں کی تیاری کی کارکردگی میں 30 فیصد اور پیداواری کارکردگی میں 50 فیصد اضافہ کرنا ہے۔
کار ساز کمپنی کا ہدف ہے کہ مالی سال 2030 یا اس کے بعد بھارت میں سالانہ پیداواری صلاحیت بڑھا کر 40 لاکھ سے 49 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں تک پہنچائی جائے۔
جمعہ کو سوزوکی کے حصص کی قیمت میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نکیئی انڈیکس میں 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
























Comments