BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

حکومت نے بجلی کے کاروبار سے نکلنے کا عمل شروع کردیا

  • اس وقت حکومت مرکزی نظام کے تحت بجلی خرید کر صارفین کو فراہم کرتی ہے، اویس لغاری
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پاکستان کے بجلی کے شعبے کو سنگل بائر ماڈل سے مسابقتی بجلی مارکیٹ میں منتقل کرنے کی جانب اہم قدم اٹھا لیا ہے، جس کے تحت حکومت روایتی طریقہ کار کے مطابق نہ تو بجلی فروخت کرے گی اور نہ ہی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں سے بجلی خریدے گی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نئے نظام کا ابتدائی نفاذ صنعتی اور بڑے صارفین، خصوصاً ایک میگاواٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسابقتی ٹریڈنگ بائی لیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم) کے تحت کاروباری اور صنعتی صارفین مسابقتی بنیاد پر بجلی پیدا کرنے والوں سے براہ راست بجلی خرید سکیں گے۔ بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے براہ راست بجلی کی خرید و فروخت کرسکیں گے، جبکہ یہ نظام شفافیت اور مسابقت کی بنیاد پر کام کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت حکومت مرکزی نظام کے تحت بجلی خرید کر صارفین کو فراہم کرتی ہے، تاہم اب حکومت عملی طور پر بجلی کی خریداری کے عمل سے باہر نکل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے ملک میں پہلی بار بجلی کی وہیلنگ نیلامی کے لیے درخواست برائے تجاویز (آر ایف پی) جاری کردی ہے۔ اس نیلامی کے ذریعے آئندہ پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کا منصوبہ ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی مسابقتی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ مسابقتی بجلی مارکیٹ بتدریج وسعت اختیار کرے گی اور آنے والے برسوں میں ایک وسیع پاور مارکیٹ کی شکل اختیار کرے گی، جہاں صارفین کو بجلی خریدنے کے لیے زیادہ انتخاب حاصل ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسابقتی نرخوں پر بجلی کی دستیابی سے پاکستانی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم، عالمی منڈی میں مسابقتی صلاحیت بہتر اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

وزیر توانائی کے مطابق وہیلنگ نیلامی کا عمل پانچ مراحل پر مشتمل ہوگا، جن میں نیلامی دستاویزات کا اجرا، اہلیت کا جائزہ، بولیوں کی جانچ، نیلامی نتائج کی منظوری اور بجلی کے مقررہ حصے کا اجرا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) نے تمام اہل اداروں کو نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ آر ایف پی میں اہلیت کے معیار، تجاویز جمع کرانے کی شرائط، مقررہ فارمیٹس، نیلامی کے طریقہ کار اور مکمل ٹائم لائن شامل ہے۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ آر ایف پی اور متعلقہ دستاویزات آئی ایس ایم او کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جبکہ شرکاء وضاحت کے لیے مقررہ ای میل پر سوالات بھی بھیج سکتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف