کھیل
میسی کی بین الاقوامی ریٹائرمنٹ کے بعد الوداعی میچ کے لیے ارجنٹائن ٹیم میں واپسی
- ارجنٹائن 21 ستمبر سے 6 اکتوبر کی فیفا ونڈو میں ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار تین ہوم میچ کھیلے گا
ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کو اکتوبر میں ہوم فرینڈلی میچ میں الوداعی شرکت کی دعوت دے دی۔
اے ایف اے کے صدر کلاؤڈیو ٹاپیا کے مطابق میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومنٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔
ورلڈ کپ کے بعد ارجنٹائن 21 ستمبر سے 6 اکتوبر کی فیفا ونڈو میں تین دوستانہ میچز کی میزبانی کرے گا۔ ٹیم 30 ستمبر کو کورڈوبا میں بولیویا اور 3 اکتوبر کو برکینا فاسو کا مقابلہ کرے گی۔ ورلڈ کپ بدنظمی پر فیفا پابندیوں کے باعث بولیویا کے خلاف 50 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی۔
اے ایف اے کے مطابق روڈریگو ڈی پال اور جیوانی لو سیلسو بھی 6 اکتوبر کے میچ کا حصہ ہوں گے۔ ورلڈ کپ فائنل کے بعد لڑائی پر لیانڈرو پریڈس، ناہوئل مولینا اور تھیاگو الماڈا پر معطلی کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
























Comments