مسلم دنیا کی معیشتوں کو باہم مربوط کرنے کی اپیل
- 7 اکتوبر 2026 کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقد ہونے والی اسلامی اکانومی سمٹ تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی، عاطف اکرام شیخ
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلامی دنیا کے درمیان باہمی تجارت، مشترکہ سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کے فروغ پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2026 کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں اسلامی اکانومی سمٹ منعقد ہوگی، جو تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ 57 رکنی او آئی سی کی مشترکہ جی ڈی پی 10.77 ٹریلین ڈالر ہے، جبکہ رکن ممالک کے درمیان اندرونی تجارت 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو کل تجارت کا 20.36 فیصد ہے۔ تاہم نجی شعبے کے تعاون اور لاجسٹکس کی بہتری کے ذریعے اسے مزید بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل، زراعت، آئی ٹی، حلال مصنوعات اور معدنیات میں او آئی سی مارکیٹوں سے مستفید ہو سکتا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسلامی ممالک کی سرمایہ کاری کے لیے بہترین بنیاد ہیں۔
























Comments