BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ایران کی امریکا کو نئی معاشی جنگ اور میزائل حملوں کی دھمکی، حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ

  • چھ ماہ سے جاری جنگ کے دوران وقفے وقفے سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے امریکا کو معاشی جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی جنگی بحری جہازوں پر ایک جدید میزائل داغا ہے، جس سے جنگ میں مزید کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ہی دونوں فریقوں کے درمیان ایک بار پھر حملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

چھ ماہ سے جاری جنگ کے دوران وقفے وقفے سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ امریکا نے آخری بار ہفتے کو ایرانی اہداف پر حملوں کی اطلاع دی تھی جب امریکی افواج نے ایران کے تین تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ایران نے متعدد امریکی بحری جہازوں پر حملوں کے دوران قاسم بصیر میزائل داغا۔

ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب کے کئی شہروں پر حملے کیے جن کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہوگئے۔ یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کی ایک اورعلامت ہے کہ سفارتی کوششوں میں تعطل کے باعث تنازع کے وسیع تر علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کی کوششوں کے باوجود ایران نے عالمی سطح پر تیل وگیس کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم اس گزرگاہ سے بحری جہازوں کی آمدورفت میں مسلسل خلل ڈالا ہے جب کہ رواں ہفتے اجناس لے جانے والے بحری جہازوں کی آمدورفت ایک بار پھر سست پڑگئی ہے۔ جملہ بہتر کردیں

اسلامی جمہوریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں خلیج میں ایک نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کرے گا جس کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک نئے شپنگ کوریڈور کے نقشے بھی جاری کیے جائیں گے تاہم یہ واضح نہیں کہ اس کی تفصیلات کب سامنے آئیں گی۔

Comments

200 حروف