BR100 Decreased By (-0.77%)
BR30 Decreased By (-1.25%)
KSE100 Decreased By (-0.62%)
KSE30 Decreased By (-0.58%)
BAFL 56.77 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.44%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.82%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.12 Decreased By ▼ -0.44 (-2.25%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.49 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
MLCF 91.30 Decreased By ▼ -1.86 (-2%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.25 Decreased By ▼ -0.38 (-1.07%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.49 Decreased By ▼ -2.72 (-1.12%)
PPL 221.50 Decreased By ▼ -5.41 (-2.38%)
PRL 91.51 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.53 (-2.23%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.71 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
TRG 56.13 Decreased By ▼ -0.43 (-0.76%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

کریملن: یوکرین، امریکا سے امن مذاکرات کی بحالی خارج از امکان نہیں

  • یوکرین اور امریکا سے امن مذاکرات کی بحالی خارج از امکان نہیں، ٹھوس منصوبہ بندی قبل از وقت ہے، روس
شائع اپ ڈیٹ

کریملن نے پیر کو کہا ہے کہ روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، تاہم اس کا کہنا تھا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ ایسے مذاکرات کب اور کہاں منعقد ہوسکتے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یہ بیان امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ہفتے کے اختتام پر ماسکو اور کیف کے دورے سے متعلق سوال کے جواب میں دیا۔ دونوں امریکی نمائندے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی راہ تلاش کرنے کے لیے جاری تعطل کا شکار مذاکرات میں نئی جان ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صحافیوں نے پیسکوف سے سوال کیا کہ آیا روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی امن مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے؟ اس پر انہوں نے کہا، ’’جہاں تک سہ فریقی فارمیٹ کی بحالی کا تعلق ہے، آپ نے گزشتہ روز کیف کا بیان سنا ہے۔ مسٹر کشنر نے بھی ایسے ہی بیانات دیے ہیں۔ ہم بھی اس سہ فریقی فارمیٹ کی بحالی کے امکان کو مسترد نہیں کرتے، تاہم ابھی مذاکرات کے مقام اور حتمی تاریخوں کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔‘‘

پیسکوف نے امریکی امن تجاویز کی تازہ ترین تفصیلات یا حل طلب اہم ترین معاملات کی نوعیت پر تفصیلی بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کریملن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امریکی نمائندوں کے دورے پر تبادلۂ خیال کے لیے ٹیلی فونک رابطے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’بلاشبہ، ایسی ہر کوشش۔۔۔ امن کی جانب ایک چھوٹا سا قدم ہے اور ہم امریکی مذاکرات کاروں کی قیامِ امن کی کوششوں کو واقعی بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صدر پیوٹن خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امن کی جانب اس سفر کے لیے صدر ٹرمپ کے عزم پر ان کے شکر گزار ہیں۔‘‘

پیسکوف نے کہا کہ ماسکو کو اتوار کو کیف میں امریکی نمائندوں اور یوکرینی حکام کے درمیان ہونے والے رابطوں کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف