آئی پیک نے3P پاکستان میں جدید پیکیجنگ فلمز متعارف کرا دیں
- ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری نمائش میں آئی پیک کی جدید مصنوعات کی وسیع رینج پیش
انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (آئی پاک) نے پلاسٹنگ، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ 2026 (3P) میں جدید فلیکسیبل پیکیجنگ فلمز کی نئی جنریشن متعارف کرا دی ہے جو ویلیو ایڈڈ، پائیدار اور برآمدات پر مبنی پیکیجنگ سلوشنز کی جانب کمپنی کی بڑھتی ہوئی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔
ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری نمائش میں آئی پیک نے اپنی جدید مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی جو 3 سے 5 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ نئے پورٹ فولیو میں کوٹیڈ فلمز، ایل او ایکس شفاف بیریئر فلمز، الٹرا ہائی بیریئر میٹلائزڈ فلمز، لو ٹمپریچر سیلنگ فلمز، ایروما بیریئر فلمز، ہائی ہیٹ ریزسٹنس فلمز، ریٹورٹیبل فلمز، نیکسٹ جنریشن بی او پی ای اور فنکشنل اورینٹڈ فلمز شامل ہیں۔
کمپنی نے سرکلر پیکیجنگ کے تحت مونو پی ای، مونو پی پی، مونو پی ای ٹی اور پی سی آر فلمز بھی متعارف کرائی ہیں۔ فوڈ، ایف ایم سی جی اور دیگر متعلقہ صنعتی شعبوں کی ضروریات کے پیش نظر تیار کی گئی ان فلمز میں بہتر بیریئر کارکردگی، مصنوعات کی شیلف لائف میں اضافہ، ری سائیکلنگ کی صلاحیت اور مواد کے مؤثر استعمال پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
نئی مصنوعات کا اجرا آئی پیک کی خصوصی اور اعلیٰ قدر والی پیکیجنگ ایپلی کیشنز کے شعبے میں توسیع کی جانب اہم قدم ہے، جس سے مقامی اور بین الاقوامی صارفین کے لیے زیادہ تکنیکی خصوصیات کی حامل ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی فراہمی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ پیش رفت پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے بھی اہم ہے۔ اعلیٰ قدر والی بیریئر کوٹیڈ اور فنکشنل فلمز مقامی مینوفیکچررز کو روایتی کموڈیٹی مصنوعات سے آگے بڑھنے، برآمدات میں تنوع پیدا کرنے اور اضافی زرمبادلہ حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔خصوصی پیکیجنگ فلمز کی مقامی دستیابی سے درآمدی متبادل کو فروغ ملے گا اور بیرونِ ملک سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔
آئی پیک 3Pپاکستان میں شرکت کے ذریعے پیکیجنگ کنورٹرز، ایف ایم سی جی کمپنیوں، برآمد کنندگان اور بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ روابط کو وسعت دے رہی ہے اور جدید مینوفیکچرنگ، پائیداری اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کو اپنی آئندہ ترقی کے اہم محرکات کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026
























Comments