BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

فیفا کی نجی سرمایہ کاری کی تجویز: اہم کردار ادا کرنے والے کشنر کو طریقۂ کار پر افسوس

  • انفینٹینو نے یہ تجویز واپس لے لی، جس میں ورلڈ کپ اور فیفا کے دیگر ٹورنامنٹس کے کمرشل حقوق کی مالیت 20 ارب ڈالر مقرر کی گئی تھی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ارب پتی اور سرمایہ کار جوش کشنر نے کہا ہے کہ اگر ان کی کمپنی تھرو کو معلوم ہوتا کہ معاملات کس رخ پر جائیں گے تو وہ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی اس تجویز میں شامل نہ ہوتی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے بھائی جوش کشنر نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی ناکام فیفا فارورڈ انٹرپرائز (ایف ایف ای) تجویز کے بنیادی تصور کا دفاع کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ تھرو کو فٹ بال کی سیاست کی پوری سمجھ نہیں تھی۔

انفینٹینو نے یورپی فٹ بال کی نگران تنظیم یوئیفا اور کھیل سے وابستہ دیگر حلقوں کی شدید مخالفت کے بعد جولائی کے اواخر میں یہ تجویز واپس لے لی تھی۔ اس منصوبے کے تحت ورلڈ کپ اور فیفا کے دیگر ٹورنامنٹس کے کمرشل حقوق کی مالیت 20 ارب ڈالر لگائی گئی تھی۔

امریکی ارب پتی نے پیر کو جاری بیان میں کہا، ’’ہم ایف ایف ای کے مقاصد کی حمایت کرتے ہیں، تاہم عالمی فٹ بال کی سیاسی حرکیات اور بعض حلقوں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے طرزِعمل کا اندازہ لگانے میں ہم سے غلطی ہوئی۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’تھرو کا تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ شراکت داری کا طویل ریکارڈ ہے۔ اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ معاملہ اس حد تک بگڑ جائے گا تو ہم اس میں شامل ہی نہ ہوتے۔‘‘

عدالتی دستاویز کے مطابق، جو رائٹرز نے دیکھی ہے، یوئیفا نے گزشتہ ہفتے امریکی وفاقی عدالت سے فلوریڈا میں موجود فیفا کے اداروں سے بیانات اور دستاویزات حاصل کرنے کی اجازت مانگی تھی، تاکہ انہیں سوئٹزرلینڈ میں انفینٹینو کے خلاف دائر کی جانے والی مجوزہ فوجداری شکایت میں استعمال کیا جا سکے۔

درخواست میں ایف ایف ای تجویز کے حوالے سے فیفا، تھرو، دیگر سرمایہ کاروں اور مشیروں کے درمیان ہونے والی تمام خط و کتابت اور رابطوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

رائٹرز نے اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے فیفا سے رابطہ کیا ہے۔

جولائی کے اواخر میں فیفا کے 211 رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں انفینٹینو نے تھرو کیپیٹل کو اس منصوبے کا ’’بنیادی سرمایہ کار‘‘ قرار دیا تھا۔

اگرچہ انفینٹینو نے بعد ازاں اس ناکام منصوبے میں ہونے والی ’’غلطیوں‘‘ پر معذرت کی، تاہم انہوں نے ایف ایف ای کے بنیادی تصور کا دفاع جاری رکھا۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے کم وسائل رکھنے والی قومی فٹ بال فیڈریشنز کو زیادہ مالی وسائل فراہم کیے جا سکتے تھے۔

کشنر نے بھی اپنے بیان میں اسی موقف کی تائید کی۔

انہوں نے کہا، ’’فٹ بال میں مالی وسائل تاریخی طور پر چند ممالک تک محدود رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ایف ایف ای کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ 211 رکن ممالک کے درمیان سرمایہ اور حصص کی سرمایہ کاری زیادہ مساوی انداز میں تقسیم کی جائے، جس سے ترقی پذیر ممالک کو مقامی ٹیلنٹ کی تربیت، گراس روٹس فٹ بال کی سرپرستی، شائقین کے تجربے کو بہتر بنانے اور بالآخر دنیا بھر میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے کہیں زیادہ سرمایہ میسر آتا۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ ’’یہ ایک ایسی تجویز تھی جس پر ہر رکن فٹ بال ایسوسی ایشن کو ووٹ دینا تھا، یہ کوئی لازمی فیصلہ یا مسلط کردہ اقدام نہیں تھا۔‘‘

Comments

200 حروف