BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.74 Decreased By ▼ -0.24 (-1.85%)
DFML 18.66 Increased By ▲ 1.17 (6.69%)
DGKC 188.00 Increased By ▲ 0.78 (0.42%)
FABL 93.12 Decreased By ▼ -0.59 (-0.63%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.15 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -0.23 (-0.25%)
OGDC 314.90 Increased By ▲ 1.51 (0.48%)
PAEL 34.98 Decreased By ▼ -0.26 (-0.74%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 220.44 Decreased By ▼ -0.92 (-0.42%)
PRL 90.10 Decreased By ▼ -1.12 (-1.23%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.5%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 54.59 Decreased By ▼ -1.20 (-2.15%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کھیل

میسی کے چار گولز کی بدولت انٹر میامی کی سی ایف مونٹریال کے خلاف 7-1 سے شاندار فتح

  • اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی میسی جاری سیزن میں 18 گولز کے ساتھ ایم ایل ایس کے ٹاپ اسکورر بن گئے
شائع اپ ڈیٹ

میجر لیگ ساکر میں انٹر میامی کے قائم مقام کوچ گلیرمو ہوئوس نے سی ایف مونٹریال کے خلاف 7-1 سے کی جانے والی یکطرفہ فتح میں لیونل میسی کے چار گولز کے بعد ان کی بے مثال کارکردگی کی زبردست تعریف کی۔ 39 سالہ ارجنٹائنی اسٹار نے اپنے کیریئر میں پہلی بار ایم ایل ایس کے ایک میچ میں چار گول اسکور کرنے کا کارنامہ انجام دیا، جبکہ ایک گول میں اسسٹ بھی فراہم کیا۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی میسی جاری سیزن میں 18 گولز کے ساتھ ایم ایل ایس کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔ میچ میں انہوں نے ہاف ٹائم سے قبل ٹیم کو برتری دلائی، پھر 52 ویں اور 83 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور انپٹ ٹائم میں فری کک پر چوتھا گول داغ کر میچ کا شاندار اختتام کیا۔

کوچ ہوئوس نے لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فٹبال کے حسن کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، وہ ایک عام فٹبالر نہیں ہیں۔

اس فتح میں انٹر میامی کے نئے برازیلین مڈفیلڈر کاسیمیرو نے بھی میسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیونل میسی کے ساتھ کھیلنا اور ان کی تاریخی کھیل سے لطف اندوز ہونا ایک بڑا اعزاز ہے۔ ریئل میڈرڈ کے سابق ستارے کاسیمیرو جولائی میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے آزاد ایجنٹ کے طور پر انٹر میامی میں شامل ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف