BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پاکستان اور کویت کا دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

  • دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے کویتی وفد نے جمعرات کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کویتی وفد میں کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وفد نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

ملاقات میں پاکستان اور کویت نے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو پائیدار دفاعی شراکت داری میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جس کا مقصد علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Comments

200 حروف