سمبا بینک لمیٹڈ (ایس بی ایل) نے جمعرات کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر فہد علی الہنیتی کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کردیا۔
لسٹڈ بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
یہ تقرری بینک کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین مصطفیٰ الیاس کے 16 اگست 2026 سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔
فہد علی الہنیتی 17 سالہ بینکاری اور سرمایہ کاری کے شعبے کے تجربے کے حامل ایک تجربہ کار مالیاتی ماہر ہیں۔ وہ اس وقت سعودی نیشنل بینک میں ہیڈ آف پرنسپل اسٹریٹیجیز کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ عالمی اثاثہ جاتی طبقات میں 260 ارب سعودی ریال کی ملکیتی سرمایہ کاری کی نگرانی کرتے ہیں۔
الہنیتی نے کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز سے فنانس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ وارٹن اور کولمبیا بزنس اسکولز سے ایگزیکٹو ایجوکیشن بھی مکمل کی ہے۔
























Comments