BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.42%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.43 Increased By ▲ 0.94 (5.37%)
DGKC 187.91 Increased By ▲ 0.69 (0.37%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.65 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.28 Increased By ▲ 0.11 (0.42%)
MLCF 91.17 Decreased By ▼ -0.06 (-0.07%)
OGDC 314.60 Increased By ▲ 1.21 (0.39%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.28 Decreased By ▼ -0.43 (-2.92%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 220.45 Decreased By ▼ -0.91 (-0.41%)
PRL 89.71 Decreased By ▼ -1.51 (-1.66%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.5%)
TPLP 12.12 Decreased By ▼ -0.44 (-3.5%)
TRG 54.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.04%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حقیقی کامیابی کا اندازہ صرف اس سے ملنے والی سکیورٹی سے نہیں، بلکہ اس کے نتیجے میں ہونے والی سرمایہ کاری، برآمدات، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع سے بھی لگایا جائے گا۔

پاکستان کو اپنی بڑھتی ہوئی تزویراتی اہمیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے کاروباری اداروں اور عوام کے لیے زیادہ بڑا اور پائیدار معاشی فائدہ حاصل کرنا چاہیے جبکہ وفاقی چیمبر تین برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اہم مسلم ممالک کے درمیان اجتماعی سلامتی، علاقائی استحکام اور گہرے اقتصادی تعاون کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ا

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اس فریم ورک کو دیگر علاقائی ممالک تک وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے جس سے مستقبل میں یہ معاہدہ وسیع علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون کے پلیٹ فارم کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

اس پیش رفت سے پاکستان کی اسٹریٹجک اور معاشی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی مجموعی معاشی طاقت تقریباً 3.33 ٹریلین ڈالر جبکہ مجموعی آبادی 38 کروڑ سے زائد ہے، جو ایک بڑی منڈی، وسیع انسانی وسائل اور نمایاں قوتِ خرید کی نمائندگی کرتی ہے۔

ان کے مطابق تینوں ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیت بھی اس تعاون کو خطے میں اہم اسٹریٹجک حیثیت فراہم کرتی ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ اگر دفاعی تعاون کو منظم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داری میں تبدیل کیا جائے تو پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے وسیع معاشی مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

پاکستان دفاعی انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادویات، سرجیکل آلات، ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، تعمیرات، لاجسٹکس، کان کنی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرسکتا ہے۔

Comments

200 حروف