دنیا
آبنائے ہرمز میں بحری جہاز نامعلوم میزائل کی زد میں آگیا، عملے کا ایک رکن ہلاک
- یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب آبنائے ہرمز کے راستے سمندری نقل و حمل شدید متاثر ہے،
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کو منگل کو ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر کی طرف گزرتے ہوئے ایک جہاز کو کسی نامعلوم میزائل نے نشانہ بنایا جس سے انجن روم کو نقصان پہنچا اور عملے کا ایک رکن جاں بحق ہوگیا جب کہ باقی عملے کو عمانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے مدد فراہم کی گئی۔
یو کے ایم ٹی او نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب آبنائے ہرمز کے راستے سمندری نقل و حمل شدید متاثر ہے، جنگ شروع ہونے سے قبل یومیہ 130 سے زائد جہاز یہاں سے گزرتے تھے جن کی تعداد اب کم ہو کر سنگل ڈیجٹ تک رہ گئی ہے۔
























Comments