BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

میزان بینک: پہلی ششماہی میں 48.88 ارب روپے کا خالص منافع

  • ساالانہ بنیاد پر بینک کا ریٹرن آن ایکویٹی 34.7 فیصد رہا
شائع اپ ڈیٹ

میزان بینک نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس مدت کے دوران بینک نے 48.88 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جب کہ سالانہ بنیاد پر بینک کا ریٹرن آن ایکویٹی 34.7 فیصد رہا۔

اس بات کا اعلان میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔ میزان بینک کی یہ مضبوط مالی کارکردگی حصص یافتگان کے لیے پائیدار ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بینک کے مسلسل عزم کی عکاسی ہے۔

بینک کی بنیادی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے 25.72 روپے فی حصص کے مقابلے میں بڑھ کر 27.15 روپے فی حصص ریکارڈ کی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2026 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 80 فیصد (فی حصص 8 روپے) عبوری کیش ڈیویڈنڈ کی بھی منظوری دی۔

میزان بینک 19 فیصد سے زائد کی کیپیٹل ایڈیکویسی شرح کے ساتھ ایک مضبوط مالیاتی ادارہ ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مقررہ ریگولیٹری حد سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ بینک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3.3 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث میزان بینک پاکستان کے سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والے بینکوں میں شامل ہے۔

جون 2026 کے اختتام پر بینک کے مجموعی اثاثے 5.14 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، جبکہ دسمبر 2025 کے اختتام پر یہ 4.81 ٹریلین روپے تھے۔

بینک کے اثاثوں کا معیار بدستور مضبوط رہا، جبکہ نان پرفارمنگ فنانسنگ کا تناسب صرف 1.83 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو بینکاری شعبے میں کم ترین شرحوں میں شمار ہوتا ہے۔ اسی طرح نان پرفارمنگ فنانسنگ کے مقابلے میں بینک کی پروویژن کوریج 152 فیصد رہی، جو بینک کی محتاط رسک مینجمنٹ پالیسی کی عکاسی ہے۔

بینک کی نیٹ اسپریڈ آمدن گزشتہ سال کی اسی مدت کے 125.76 ارب روپے کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ 128.79 ارب روپے رہی، جبکہ نان فنڈڈ آمدنی 36 فیصد اضافہ کے ساتھ 15.92 ارب روپے سے بڑھ کر 21.63 ارب روپے ہو گئی ۔

اس نمایاں اضافے میں بنیادی کردار زرمبادلہ سے حاصل ہونے والی آمدنی، برانچ بینکاری فیسوں اور ڈیبٹ کارڈ فیسوں کا رہا۔مجموعی طور پر بینک کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد بڑھ گیا جو بینک کی آمدنی کے ذرائع میں تنوع اور استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

جون 2026 تک 372 شہروں میں 1,150 برانچز اور 1,376 اے ٹی ایمزکے ساتھ ملک بھر میں میزان بینک کا نیٹ ورک مزید مستحکم ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ میزان بینک کی موبائل بینکاری ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر پاکستان کے بینکاری شعبے کی اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے والی ایپس میں مسلسل شمار کیا جا رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف