BR100 Increased By (1.56%)
BR30 Increased By (0.93%)
KSE100 Increased By (1.37%)
KSE30 Increased By (1.57%)
BAFL 58.91 Increased By ▲ 0.22 (0.37%)
BIPL 27.12 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
BOP 34.53 Increased By ▲ 0.83 (2.46%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
DGKC 216.30 Increased By ▲ 4.27 (2.01%)
FABL 102.00 Increased By ▲ 1.86 (1.86%)
FCCL 56.27 Increased By ▲ 1.13 (2.05%)
FFL 16.32 Increased By ▲ 0.22 (1.37%)
GGL 23.91 Increased By ▲ 0.16 (0.67%)
HBL 317.62 Increased By ▲ 10.63 (3.46%)
HUBC 221.50 Increased By ▲ 3.02 (1.38%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.03 (0.28%)
KEL 7.24 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
LOTCHEM 26.90 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 97.46 Increased By ▲ 1.53 (1.59%)
OGDC 316.35 Increased By ▲ 2.24 (0.71%)
PAEL 42.56 Increased By ▲ 0.64 (1.53%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
PIOC 269.70 Increased By ▲ 2.53 (0.95%)
PPL 219.30 Increased By ▲ 1.58 (0.73%)
PRL 63.60 Increased By ▲ 0.90 (1.44%)
SNGP 107.20 Increased By ▲ 0.40 (0.37%)
SSGC 26.96 Increased By ▲ 0.22 (0.82%)
TELE 8.58 Increased By ▲ 0.10 (1.18%)
TPLP 14.47 Decreased By ▼ -0.47 (-3.15%)
TRG 61.25 Increased By ▲ 0.58 (0.96%)
UNITY 10.94 Increased By ▲ 0.81 (8%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.03 (2.48%)
پاکستان

پاکستان اور امریکہ کا علاقائی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ

  • دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں منعقد ہوا
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور پاکستان نے اپنے شہریوں کی سلامتی اور خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں منعقد ہوا۔ امریکی وفد کی قیادت انسدادِ دہشت گردی کیلئے امریکی کوآرڈینیٹر گریگوری لوگرفو نے جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری نبیل منیر نے کی۔

مذاکرات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں شراکت داری سے متعلق مشترکہ مفادات اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وفود نے موجودہ دہشت گردی کے خطرات کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا، باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا اور سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کاری کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

دونوں حکومتوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کو محفوظ اور پُرامن بنانے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گی جو خطے میں دیرپا امن، خوشحالی اور استحکام کے مشترکہ وژن کا بھی حصہ ہے۔

Comments

200 حروف