ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.77 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.77 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 277.80 روپے پر بند ہوئی تھی۔
دریں اثنا ین کی تازہ خریداری کے باعث ڈالر پر دباؤ بڑھ گیا جبکہ پیر کو ایشیائی مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار کے دوران یورو ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح 1.1559 ڈالر تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ دو ہفتے کی بلند ترین سطح 1.3476 ڈالر کے قریب رہا۔
ڈالر انڈیکس 99.71 پر تقریباً مستحکم رہا تاہم گزشتہ ہفتے اس میں 1.5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 0.18 فیصد اضافے سے 0.7033 ڈالر جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر 0.05 فیصد بہتری کے ساتھ 0.5893 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دریں اثنا پیر کو تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 4 ڈالر سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی۔





















Comments