BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.78%)
KSE100 Decreased By (-0.36%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 57.12 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 27.47 Decreased By ▼ -0.15 (-0.54%)
BOP 33.95 Decreased By ▼ -0.66 (-1.91%)
CNERGY 10.95 Increased By ▲ 0.19 (1.77%)
DFML 18.20 Decreased By ▼ -0.21 (-1.14%)
DGKC 213.33 Decreased By ▼ -0.54 (-0.25%)
FABL 100.96 Decreased By ▼ -0.51 (-0.5%)
FCCL 55.85 Decreased By ▼ -0.62 (-1.1%)
FFL 16.21 Decreased By ▼ -0.64 (-3.8%)
GGL 25.08 Decreased By ▼ -0.68 (-2.64%)
HBL 306.84 Decreased By ▼ -1.34 (-0.43%)
HUBC 223.01 Decreased By ▼ -1.38 (-0.62%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.24 (-2.24%)
KEL 7.39 Decreased By ▼ -0.08 (-1.07%)
LOTCHEM 27.70 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 96.91 Increased By ▲ 0.35 (0.36%)
OGDC 321.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.76%)
PAEL 43.19 Decreased By ▼ -0.18 (-0.42%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
PIOC 287.58 Decreased By ▼ -8.31 (-2.81%)
PPL 222.84 Decreased By ▼ -1.83 (-0.81%)
PRL 59.15 Increased By ▲ 3.64 (6.56%)
SNGP 103.86 Decreased By ▼ -0.81 (-0.77%)
SSGC 25.96 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 12.76 Decreased By ▼ -0.42 (-3.19%)
TRG 60.39 Increased By ▲ 0.34 (0.57%)
UNITY 10.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.39%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.04 (-3.17%)
مارکٹس

وفاقی چیمبر اور یو بی جی کی پہلی پاکستان اکنامک سمٹ کل سے شروع ہوگی

  • سمٹ کا مقصد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر قومی سطح پر مکالمے کا آغاز کرنا ہے، ایس ایم تنویز
شائع اپ ڈیٹ

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور یونائیٹڈ بزنس گروپ مشترکہ طور پر پہلی پاکستان اکنامک سمٹ 2026 کا انعقاد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی قومی سمٹ 29 اور 30 جولائی 2026 کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی جہاں کاروباری رہنما، چیمبرز آف کامرس، تجارتی انجمنیں، صنعت کار، ماہرینِ معیشت، پالیسی ساز اور پاکستان کی معیشت کے تمام صوبوں، اضلاع اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری برادری کے نمائندگان ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ سمٹ کا مقصد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر قومی سطح پر مکالمے کا آغاز کرنا، ایک مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینا اور سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، برآمدات، روزگار اور علاقائی ترقی کے فروغ کے لیے عملی سفارشات تیار کرنا ہے۔

انہوں نے تمام کاروباری برادری، چیمبرز آف کامرس، تجارتی انجمنوں، صنعت کاروں، تاجروں اور متعلقہ شعبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی کہ وہ اس قومی اقدام میں بھرپور شرکت کریں اور ہر صوبے، ضلع اور معیشت کے ہر شعبے کی ترقی کے ذریعے ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔

Comments

200 حروف