دنیا
امتحانی پرچہ لیک کیس: بھوک ہڑتالی کارکن سونم وانگچک کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی اجازت
- دہلی ہائیکورٹ نے بھوک ہڑتالی کارکن سونم وانگچک کو اہلیہ کی درخواست پر سرکاری اسپتال سے نجی اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی
دہلی ہائی کورٹ نے معروف سماجی و ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو سرکاری اسپتال سے نجی اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ فیصلہ ان کی اہلیہ کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست کے بعد سامنے آیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں سرکاری تحویل میں غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے۔
59 سالہ وانگچک میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے خلاف کاک روچ موومنٹ کے تحت اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کی حمایت میں 28 جون سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ہفتے کو دہلی پولیس نے انہیں نئی دہلی کے احتجاجی مقام سے زبردستی اٹھا کر ان کی مرضی کے خلاف اسپتال منتقل کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالتی حکم کی تعمیل کی ہے جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ وانگچک کی صحت کی حالت بگڑنے کی صورت میں فوری طبی مدد فراہم کی جائے۔






















Comments