BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز 2026 میں تین اعزازات اپنے نام کر لیے

  • اعزازات کا حصول ہماری مسلسل محنت اور عزم کا اعتراف ہے، باصر شمسی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینکوں میں سے ایک جے ایس بینک کوایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز 2026 میں تین باوقار اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

یہ خطے میں اس طرح کے ایوارڈز دینے والے اہم ترین پروگراموں میں سے ایک ہے جو ریٹیل، ہول سیل، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں بہترین کارکردگی کو سراہتا ہے۔جے ایس بینک کو ایس ایم ای بینک آف دی ایئر پاکستان، پرائیویٹ بینک آف دی ایئر پاکستان اور پاکستان ڈومیسٹک اے آئی انیشی ایٹو آف دی ایئر کے اعزازات سے نوازا گیا جو صارف پر مرکوز خدمات، جدت طرازی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں بینک کی مسلسل کوششوں اور عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایس ایم ای بینک آف دی ایئر کا اعزاز جدید ڈیجیٹل فنانسنگ سلوشنز کے ذریعے پاکستان کے ایس ایم ای ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے جے ایس بینک کے عزم کا اعتراف ہے۔

بینک نے انڈسٹری میں سب سے زیادہ ایس ایم ای ٹو ٹوٹل ایڈوانسز ریشوز میں سے ایک قائم کیا ہے جس میں پورٹ فولیو کی مضبوط ترقی کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کو یکجا کیا ہے جن میں صارفین کو اَوّلیت دی گئی ہے۔ یہ اقدامات فنانس تک رسائی کو بہتر بناتے ہیں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی طویل مدتی ترقی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

پرائیویٹ بینک آف دی ایئر ایوارڈ مالدار افراد کو اُن کی ضرورت کے مطابق تیار کردہ ویلتھ مینجمنٹ سلوشنز کے ذریعے خدمات فراہم کرنے میں جے ایس بینک کی برتری کو اجاگر کرتا ہے۔ جے ایس گروپ کی مضبوطی اور تعاون کے ساتھ، ذاتی نوعیت کی مالیاتی منصوبہ بندی، ٹیکنالوجی سے لیس خدمات، اور ریٹائرمنٹ، وراثت اور ہیلتھ پلاننگ جیسی خصوصی پیشکشوں کو یکجا کر کے، بینک پاکستان میں پرائیویٹ بینکنگ کے شعبے کو نئے سرے سے مرتب کر رہا ہے۔

پاکستان ڈومیسٹک اے آئی انیشی ایٹو آف دی ایئر کا اعزاز جے ایس بینک کے مصنوعی ذہانت پر مبنی معاون جے ایسینس کو دیا گیا جس نے ذہین اور صارف کی ضرورت کو سمجھنے والے تعاملات کے ذریعے ڈیجیٹل بینکاری کے تجربے کو نئی جہت دی ہے۔ تیز رفتار، ذاتی نوعیت کی اور مؤثر معاونت بڑے پیمانے پر فراہم کرکے جے ایسینس نے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بینک کی آپریشنل کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں جے ایس بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری شعبے میں اپنی قائدانہ حیثیت مزید مستحکم کی ہے۔

جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر باصر شمسی نے کہا کہ ایشین بینکنگ اینڈ فنانس کی جانب ان اعزازات کا حصول ہماری مسلسل محنت اور عزم کا اعتراف ہے ۔ یہ ایوارڈز کسٹمرزکیلئے بامعنی اوراہمیت پیدا کرنے والے جدید اور کسٹمر دوست بینکنگ سلوشنز تیار کرنے کے حوالے سے ہمارے مسلسل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ خواہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا ہو، پرائیویٹ بینکنگ کی منفرد خدمات فراہم کرنا ہو، یا بینکنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا ہو، ہماری توجہ پاکستان میں بینکنگ کے مستقبل کو سنوارنے پر مرکوز ہے۔

Comments

200 حروف