دنیا
ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی، امریکی فوج کا دعویٰ
- بحری ناکہ بندی کے بعد امریکی فوج نے ایران کی عسکری صلاحیت محدود کرنے کے لیے حملوں کی نئی لہر شروع کر دی
امریکا نے بدھ کے روز ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے کے بعد دونوں ممالک ایک بار پھر جنگ کی صورتحال میں داخل ہو گئے ہیں۔
سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے ”حملوں کی ایک نئی لہر“ کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ایران کی ان عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے جنہیں آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔




















Comments