BR100 Increased By (0.21%)
BR30 Increased By (0%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 57.09 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.42 Increased By ▲ 0.07 (0.23%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.38 Increased By ▲ 0.93 (0.48%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.90 Increased By ▲ 0.11 (0.21%)
FFL 14.82 Increased By ▲ 0.10 (0.68%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.99 Increased By ▲ 0.57 (0.28%)
HUMNL 10.17 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.70 Increased By ▲ 0.54 (0.58%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.65 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.70 Increased By ▲ 0.68 (0.73%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.74 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.87 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد فی لیٹر اضافہ کر دیا

  • نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی 2026 سے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے جمعہ کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 13 روپے سے زائد اضافہ کر دیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 310 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی 2026 سے ہوگا۔

گزشتہ جائزے میں وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 297 روپے 53 پیسے اور 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھیں۔

عالمی منڈی میں جمعہ کو امریکا اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، کیونکہ تاجروں کو امید ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بالآخر بحال ہو جائے گی۔ تاہم اس کے باوجود خام تیل کی قیمتیں ہفتہ وار بنیاد پر نمایاں اضافے کے ساتھ بند ہونے کی جانب گامزن ہیں۔

برینٹ خام تیل کے سودے 52 سینٹ یا 0.68 فیصد کمی کے بعد 75.78 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 83 سینٹ یا 1.15 فیصد گر کر 71.25 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5.13 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3.76 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

Comments

200 حروف