BR100 Increased By (0.64%)
BR30 Increased By (0.68%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.60 Decreased By ▼ -0.16 (-0.27%)
BIPL 28.20 Increased By ▲ 0.19 (0.68%)
BOP 36.17 Increased By ▲ 0.21 (0.58%)
CNERGY 9.70 Increased By ▲ 0.30 (3.19%)
DFML 19.80 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 224.01 Increased By ▲ 0.71 (0.32%)
FABL 101.90 Increased By ▲ 0.58 (0.57%)
FCCL 56.05 Increased By ▲ 0.58 (1.05%)
FFL 17.60 Increased By ▲ 0.12 (0.69%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.19 (0.77%)
HBL 314.50 Increased By ▲ 5.61 (1.82%)
HUBC 226.99 Increased By ▲ 0.06 (0.03%)
HUMNL 11.11 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.16 (2.02%)
LOTCHEM 31.59 Increased By ▲ 1.16 (3.81%)
MLCF 104.50 Increased By ▲ 1.73 (1.68%)
OGDC 334.00 Increased By ▲ 0.45 (0.13%)
PAEL 45.00 Decreased By ▼ -0.07 (-0.16%)
PIBTL 17.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
PIOC 271.97 Increased By ▲ 0.13 (0.05%)
PPL 237.01 Increased By ▲ 1.39 (0.59%)
PRL 42.10 Increased By ▲ 0.25 (0.6%)
SNGP 112.34 Decreased By ▼ -1.89 (-1.65%)
SSGC 30.89 Decreased By ▼ -0.18 (-0.58%)
TELE 9.19 Increased By ▲ 0.19 (2.11%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.06 (-0.47%)
TRG 65.60 Increased By ▲ 0.43 (0.66%)
UNITY 10.31 Increased By ▲ 0.11 (1.08%)
WTL 1.33 Increased By ▲ 0.01 (0.76%)
کاروبار اور معیشت

اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک مالیاتی مشیر مقرر

  • نجکاری کمیشن بورڈ نے تین مالیاتی برس کے آڈٹ کے لیے بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی کی بطور بیرونی آڈٹ کنندہ منظوری دے دی
شائع اپ ڈیٹ

نجکاری کمیشن (پی سی) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی ایل اے پی) کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو مالیاتی مشیر (فائنینشل ایڈوائزر) مقرر کر دیا ہے۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ جمعہ کو نجکاری کے لیے وزیرِ اعظم کے مشیر اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیرِ صدارت منعقدہ پی سی بورڈ کے 255 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ بورڈ نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (ٹی اے ایس اے) پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔

بیان میں کہا گیا کہ پی سی بورڈ نے مذاکرات کے بعد طے پانے والے ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ کی شرائط کا جائزہ لیا اور اے ڈی بی کے ساتھ معاہدے کی توثیق کی۔ پی سی بورڈ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اے ڈی بی اپنی مہارت اور تجربے کی بدولت زیادہ سے زیادہ مقابلے اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اس اہم ٹرانزیکشن کو تیزی سے اور کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید برآں بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو مسابقتی بولی کے عمل (کمپیٹیٹو بڈنگ) کے ذریعے طویل مدتی رعایتی فریم ورک کے تحت نجی شعبے کے ایک اہل آپریٹر کے حوالے (آؤٹ سورس) کیا جائے گا۔ اس نجکاری سے آپریشنل کارکردگی میں اضافہ، مسافروں کے تجربے میں بہتری اور ائیرپورٹ کی خدمات کو بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کی سفارش پر پی سی بورڈ نے مالیاتی سال 26-2025 سے 28-2027 تک کے تین سالہ مالیاتی گوشواروں کے آڈٹ کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرم ”بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی“ کو بیرونی آڈٹ کنندہ (ایکسٹرنل آڈیٹر) مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

Comments

200 حروف