BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Increased By (0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.07%)
KSE30 Decreased By (-0.15%)
BAFL 58.99 Decreased By ▼ -0.27 (-0.46%)
BIPL 28.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.57%)
BOP 36.05 Increased By ▲ 0.12 (0.33%)
CNERGY 9.04 Increased By ▲ 0.32 (3.67%)
DFML 19.75 Increased By ▲ 0.24 (1.23%)
DGKC 222.70 Decreased By ▼ -1.59 (-0.71%)
FABL 101.25 Increased By ▲ 0.20 (0.2%)
FCCL 55.90 Decreased By ▼ -0.28 (-0.5%)
FFL 17.55 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
GGL 24.67 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
HBL 310.00 Increased By ▲ 0.79 (0.26%)
HUBC 227.58 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
HUMNL 11.13 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 7.85 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
LOTCHEM 30.43 Increased By ▲ 0.91 (3.08%)
MLCF 102.80 Increased By ▲ 0.63 (0.62%)
OGDC 335.20 Decreased By ▼ -0.25 (-0.07%)
PAEL 44.29 Decreased By ▼ -0.36 (-0.81%)
PIBTL 17.90 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
PIOC 272.01 Decreased By ▼ -0.68 (-0.25%)
PPL 237.35 Decreased By ▼ -1.43 (-0.6%)
PRL 40.25 Increased By ▲ 1.82 (4.74%)
SNGP 114.25 Increased By ▲ 0.39 (0.34%)
SSGC 30.20 Decreased By ▼ -0.10 (-0.33%)
TELE 9.01 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
TPLP 12.71 Increased By ▲ 0.06 (0.47%)
TRG 65.20 Increased By ▲ 0.70 (1.09%)
UNITY 10.24 Decreased By ▼ -0.11 (-1.06%)
WTL 1.33 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

مئی کے لیے بجلی مہنگی، نیپرا نے منظوری دے دی

  • ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی 2026 کے لیے 33.64 پیسے فی یونٹ کے مثبت فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی منظوری دے دی ہے جو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 81.73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ مئی کے دوران بجلی کی پیداوار کی اصل ایندھن لاگت 9.2488 روپے فی یونٹ رہی جبکہ مقررہ حوالہ جاتی ایندھن لاگت 8.4315 روپے فی یونٹ تھی۔

تاہم اتھارٹی نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

اس معاملے پر 30 جون 2026 کو عوامی سماعت منعقد کی گئی جس میں متعلقہ حکام اور صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ شرکاء میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نمائندے ریحان جاوید بھی شامل تھے۔

سماعت کے دوران عامر شیخ نے بجلی کی کھپت میں کمی کے پیشِ نظر جاری سہ ماہی کے لیے متوقع کوارٹرلی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں سوالات اٹھائے۔ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی، آر ایل این جی ٹرمینل چارجز اور کیپٹو گیس لیوی میں ہونے والی کمی کے فوائد صارفین تک منتقل کرنے کی ٹائم لائن کیا ہوگی۔

ان خدشات کے جواب میں سی پی پی اے-جی نے بتایا کہ جون 2026 کے حقیقی اعداد و شمار موصول ہونے کے بعد کوارٹرلی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ادارے نے مزید کہا کہ پاکستان پاور مینجمنٹ کمپنی کے مطابق اس ایڈجسٹمنٹ کے نمایاں حد تک زیادہ ہونے کی توقع نہیں ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سی پی پی اے-جی نے وضاحت کی کہ اس سے ملنے والا ریلیف متعلقہ ضابطہ کار کے مطابق متعلقہ ماہ کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو منتقل کردیا جائے گا۔

آر ایل این جی ٹرمینل چارجز میں چھوٹ کے حوالے سے سی پی پی اے-جی نے بتایا کہ اسے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ کیپٹو گیس لیوی کا معاملہ فی الحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

جماعت اسلامی کے نمائندے عمران شاہد نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ سستے پاور پلانٹس کے کم استعمال اور پارٹ لوڈ چارجزکی شمولیت کی وجہ سے ہوا ہے۔ انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر نے وضاحت کی کہ بجلی پیدا کرنے والے کارآمد یونٹس کو سسٹم کی طلب کے عین مطابق چلایا جاتا ہے، جبکہ سی پی پی اے جی نے موقف اختیار کیا کہ پارٹ لوڈ چارجز موجودہ معاہدوں کے تحت وصول کیے جاتے ہیں۔

“نیپرا کے فیصلے کے مطابق، ڈسکوز اور کے-الیکٹرک مئی 2026 کے لیے لاگو اس ایف سی اے کو جولائی 2026 کے بجلی کے بلوں میں شامل کریں گے۔

Comments

200 حروف