BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ٹرمپ کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ

  • برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 3.82 ڈالر یا 5.15 فیصد اضافے کے ساتھ 77.98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو 5 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ہوا جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کی مفاہمت کی یادداشت کو ختم قرار دیا، جس سے مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی معطل ہونے کے خدشات دوبارہ پیدا ہو گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 3.82 ڈالر یا 5.15 فیصد اضافے کے ساتھ 77.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) 3.70 ڈالر یا 5.25 فیصد اضافے سے 74.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ دونوں بینچ مارکس 23 جون کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انقرہ میں ناٹو سربراہی اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال فروری میں ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کو ختم کرنے کا عبوری معاہدہ اب ختم ہو چکا ہے اور وہ تہران سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی فضائی حملوں اور اس کے جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد کشیدگی عروج پر ہے۔ مزید برآں آبنائے ہرمز میں ایرانی اقدامات کی وجہ سے چار بحری جہازوں نے اپنا رخ موڑ لیا ہے، جس نے تیل کی ترسیل کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے عالمی توانائی کی سپلائی کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ دوسری جانب امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے مطابق امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، جس نے قیمتوں کو مزید اوپر دھکیل دیا ہے۔

Comments

200 حروف