دنیا
طوفان مائساک کے باعث چینی شہر نان نِنگ میں سیلاب کا بلند ترین الرٹ جاری
- مسلسل شدید بارشوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں، حکام
چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگ شی کے دارالحکومت نان نِنگ میں طوفان مائساک کے گزرنے کے بعد دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر حکام نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تقریباً 90 لاکھ آبادی والے شہر نان نِنگ میں شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ردعمل کی سطح III سے بڑھا کر I کر دی گئی ہے۔
چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کے مطابق حکام نے مسلسل شدید بارشوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

























Comments