BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)

کراچی میں حال ہی میں ہونے والی کمیونٹی ڈائیلاگ (عوامی مکالمے) میں پاکستان میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز پر اٹھائے گئے خدشات بروقت اور انتہائی اہم ہیں۔

انتباہی علامات واضح ہیں۔ سیمینار میں پیش کردہ تخمینوں کے مطابق ایچ آئی وی کے نئے کیسز کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی جو 2010 میں 16 ہزار تھی اور 2024 میں بڑھ کر 48 ہزار ہوگئی ہے۔

پاکستان اب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشرقی بحیرۂ روم کے خطے میں تیزی سے پھیلنے والی ایچ آئی وی کی وباؤں میں سے ایک کا سامنا کررہا ہے، ایک ایسی درجہ بندی جس کا کوئی بھی ملک حامل ہونا نہیں چاہے گا، تاہم صورتحال کی سنگینی کے باوجود قومی سطح پر ردعمل اب تک اس چیلنج کے حجم اور فوری نوعیت کے مطابق نہیں ہوسکا۔

اس رجحان کو خاص طور پر تشویشناک اس لیے سمجھا جارہا ہے کہ یہ ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب وہ ممالک جن میں ایچ آئی وی کا بوجھ تاریخی طور پر زیادہ رہا ہے مضبوط احتیاطی، تشخیصی اور علاج معالجے کے پروگراموں کے ذریعے اس کی منتقلی میں نمایاں کمی لاچکے ہیں۔ پاکستان کی صورتحال محض ایک طبی مسئلے کی عکاس نہیں بلکہ صحت کے نظام میں ریگولیشن، بیماریوں کی نگرانی، عوامی آگاہی اور سماجی رویوں کی گہری کمزوریوں کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ رتوڈیرو، میرپورخاص، نوابشاہ، کراچی، حیدرآباد، ملتان، تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں بچوں میں رپورٹ ہونے والے پھیلاؤ نے انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے ناقص طریقہ کار کو بے نقاب کر دیا ہے۔ غیر محفوظ انجیکشن کے طریقے، آلودہ طبی آلات کا دوبارہ استعمال اور صحت کے شعبے پر کمزور نگرانی مسلسل بے شمار جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جبکہ غیر رجسٹرڈ کلینکس اور غیر رسمی طبی عملے کی موجودگی خصوصاً پسماندہ علاقوں میں اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔

اتنا ہی تشویشناک پہلو ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والے تخمینہ شدہ افراد اور ان لوگوں کے درمیان بڑا فرق ہے جن کی تشخیص ہو چکی ہے اور جو علاج کے پروگراموں میں شامل ہیں۔ ٹیسٹنگ کی محدود سہولیات، ناکافی کونسلنگ سروسز اور ایچ آئی وی سے وابستہ سماجی بدنامی بہت سے لوگوں کو بروقت تشخیص اور علاج کروانے سے روکتی ہے۔ نتیجے کے طور پر انفیکشن اکثر تب تک پوشیدہ رہتے ہیں جب تک کہ وہ کمیونٹیز میں مزید پھیل نہ جائیں۔ اس لیے کراچی میں ہونے والے مکالمے سے سامنے آنے والی سفارشات سنجیدہ توجہ کی مستحق ہیں۔ ایچ آئی وی ٹیسٹنگ اور کونسلنگ سروسز کو وسیع کرنا، زیادہ خطرے والے اور کمزور گروہوں میں معمول کی اسکریننگ کو فروغ دینا، اینٹی ریٹرو وائرل علاج کو پرائمری ہیلتھ کیئر کی سہولیات میں ضم کرنا اور سرکاری و نجی شراکت داری کو مضبوط کرنا عملی اور قابلِ عمل اقدامات ہیں۔ ایچ آئی وی سیلف ٹیسٹنگ کٹس تک رسائی کو بڑھانا جنہیں گھر کی پرائیویسی میں استعمال کیا جا سکتا ہے، انفیکشن کی جلد شناخت اور علاج کے نتائج کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

تاہم، بامعنی اور پائیدار پیش رفت کے لیے زیادہ ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان بڑھتے ہوئے قومی بحران سے نمٹنے کے لیے بیرونی ڈونرز پر انحصار جاری نہیں رکھ سکتا۔ روک تھام کے پروگراموں، علاج کی خدمات، عوامی آگاہی کی مہمات اور نگرانی کے نظام کے لیے مناسب فنڈز مختص کیے جانے چاہئیں۔ اسی کے ساتھ انفیکشن کنٹرول کے معیارات کا سختی سے نفاذ، محفوظ طریقے سے انجیکشن لگانے کے رجحان کو فروغ دینا، آٹو ڈس ایبل (خود کار طریقے سے ضائع ہونے والی) سرنجوں کا استعمال اور طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کرنا غیر مشروط ترجیحات بن جانا چاہیے۔

ایچ آئی وی سے جڑی سماجی بدنامی کا بھی سامنا کرنا ضروری ہے۔ خوف، امتیاز اور غلط معلومات اب بھی ٹیسٹنگ، علاج اور دیکھ بھال کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔ عوامی تعلیمی مہمات، ہیلتھ کیئر ورکرز کی حساسیت اور مریضوں کے حقوق کا تحفظ ایک مؤثر ردعمل کے لازمی اجزاء ہیں۔ جیسا کہ کمیونٹی ڈائیلاگ میں ایک مقرر نے زور دیا، ایچ آئی وی صرف ایک صحت کا مسئلہ نہیں ہے، یہ ایک وسیع تر سماجی اور ترقیاتی چیلنج ہے۔ اگر اب فیصلہ کن اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان میں ایچ آئی وی کی وبا کی انسانی اور معاشی قیمت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف