BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں اعلیٰ سطح مذاکرات کا پہلا دور مکمل

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دہرا دی
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطح مذاکرات کا پہلا دور پیر کو اختتام پذیر ہوگیا، جبکہ مذاکرات کے آغاز پر کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دہرائی۔

مذاکرات کی ثالثی کرنے والے ممالک قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق امریکا اور ایران نے 60 دن کے اندر ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہفتے بھر سوئٹزرلینڈ کے شہر بورگن اسٹاک میں جاری رہیں گے۔

فریقین نے لبنان میں جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے رابطے کا ایک مستقل نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اتوار کو ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا تھا، جو گزشتہ ہفتے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت ہوئے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کو تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات کے لیے امریکی چھوٹ، منجمد اثاثوں کے جزوی اجرا اور ایران کی تعمیر نو و ترقی کے منصوبے کے آغاز کی یقین دہانی حاصل ہوئی ہے۔

تاہم مذاکرات کے دوران اختلافات بھی سامنے آئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق دھمکیوں کے بعد ایرانی وفد نے مذاکراتی کمرے میں واپس جانے سے انکار کردیا، اگرچہ قطر اور پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری رہا۔ ایرانی ذرائع کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام پر بامعنی مذاکرات سے قبل امریکا کو ایم او یو کے دیگر نکات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ایک امریکی سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وفد مذاکرات سے نہیں اٹھا اور رات گئے تک مختلف امور پر بات چیت جاری رہی، جن میں آبنائے ہرمز، لبنان، جوہری پروگرام اور ایم او یو کے نفاذ کے معاملات شامل تھے۔

ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی پر عمل نہ ہونے کے باعث اس نے دوبارہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت روک دی ہے۔ اگرچہ امریکی حکام اس دعوے سے اختلاف کرتے ہیں، لیکن شپنگ ڈیٹا کے مطابق اتوار کو صرف پانچ جہاز آبنائے سے گزرے، جو ایک روز قبل 26 جہازوں کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے اتحادی، خصوصاً حزب اللہ نے لبنان میں کارروائیاں بند نہ کریں تو امریکا ایران پر مزید سخت حملے کرسکتا ہے۔ ان دھمکیوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور عالمی برادری کو امید ہے کہ یہ عمل خطے میں کشیدگی کم کرنے اور توانائی کی عالمی منڈیوں کو استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Comments

200 حروف