پرانی گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر 5 سالہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
- استعمال شدہ گاڑیوں پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی جائے گی، وفاقی سیکریٹری تجارت
وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت مالی سال 27-2026 سے پرانی گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر عائد 5 سالہ عمر کی حد ختم کر دی جائے گی، تاہم یہ گاڑیاں کوالٹی اور ماحولیاتی معیارات کے مطابق ہوں گی۔
اس کے علاوہ پرانی گاڑیوں پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی جائے گی، جسے اگلے تین سالوں میں صفر کر دیا جائے گا۔ ماحولیاتی معیارات کو یقینی بنانے کے لیے جاپانی کمپنیوں سے قبل از وقت معائنہ کرایا جائے گا۔
سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ یکم جولائی 2026 سے لاگو ہونے والی ٹیرف پالیسی کے دوسرے مرحلے سے حکومت کو 143.4 ارب روپے کا ریونیو نقصان ہو گا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے زور دیا کہ ڈیوٹیز میں کمی کا فائدہ امپورٹرز کے بجائے عام صارفین اور ملکی صنعت کو پہنچنا چاہیے۔ مزید برآں کمیٹی نے نادہندہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (اوایم سیز) کے خلاف سخت کارروائی اور 30 دن تک پیٹرولیم لیوی جمع نہ کرانے پر ان کی سپلائی فوری معطل کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔






















Comments